Sajda Hussain Jaisa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Atir Haider
حی علی الصلواۃ
حی علی الحسین (ع)
حی علی الصلواۃ
حی علی الحسین (ع)
روحِ نماز کیا ہے
سجدہ حسین (ع) جیسا
ہو مقصدِ عبادت
مولا حسین (ع) جیسا
جھکنا کبھی نہ لوگوں
اہلِ جفا کے آگے
انسان سر جھکائے
بس کبریا کے آگے
ہو حوصلہ تمہارا
آقا حسین (ع) جیسا
جن کی عبادتوں میں
معراجِ بندگی ہے
جن کی دُعا کا محور
معبود کی خوشی ہے
وہ لوگ چاہتے ہیں
رستہ حُسین (ع) جیسا
وہ روحِ زندگی ہے
وہ روحِ بندگی ہے
میزانِ آخرت میں
جانِ عمل وہی ہے
ہو پیشواء یہاں پر
جس کا حُسین (ع) جیسا
جیسی پڑھی نمازیں
انصارِ کربلا نے
ایسی نماز دیکھی
کب ارضِ نینوا نے
تھا اِن نمازیوں کا
جذبہ حُسین (ع) جیسا
قُرآن گونجتا تھا
اُس لب کی آیتوں پہ
نیزے پہ سر بلندی
اُس کی تلاوتوں میں
دیکھا نہ پھر کسی نے
لہجہ حُسین (ع) جیسا
مولا(ع) کے ناصروں میں
ہو جن کا نامے نامی
اُن کی حُسینیت کو
دے کربلا سلامی
اک اک عمل ہو ان کا
سارا حُسین (ع) جیسا
آقا (ع) کا ہر نمازی
تیغوں میں دل جھکائے
مقتل میں جانمازیں
جن کا لہو بچھائے
جینا حُسین (ع) جیسا
مرنا حُسین (ع) جیسا
نیزوں کے وار کھانا
تیروں کے زخم سہنا
دریا سے دور ہو کر
پیاسوں کے ساتھ رہنا
دیکھا نہ کربلا نے
پیاسا حُسین (ع) جیسا
جاری ہے ہر صدی میں
اب بھی پیام اُس کا
مرنے کے بعد بھی ہے
ہونٹوں پہ نام اُس کا
عالم میں کون ہوگا
زندہ حُسین (ع) جیسا
اُس شان کی اقامت
ہم بھی حلال سیکھیں
اے کاش وہ عبادت
ہم بھی حلال سیکھیں
ہم بھی کریں دعا میں
گریہ حُسین (ع) جیسا
روحِ نماز کیا ہے
سجدہ حُسین (ع) جیسا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.