Na Lashkare Na Sipahe Na Kasrat Un Naase
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Afaq Hussain Rizvi
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
بِوقتِ عصر یہ پوچھا کسی نے مولا سے
وہ کیا ہوئے جو نہ برآزما تھے اعدا سے
اک آہ نکلی یہ سن کر دلِ شکستہ سے
کہا کہ ہائے وہ سب قتل ہو گئے پیاسے
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کَثرَتُ النَّاسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
نہیں ہے کوئی اب اپنا حسینؑ اکیلا ہے
رسولِ حق کا نواسا حسینؑ اکیلا ہے
جہاں میں دلبرِ زہراؑ حسینؑ اکیلا ہے
نجف سے آئیے بابا حسینؑ اکیلا ہے
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
رہا نہ کوئی بھی مولا کا مونس و یاور
شہید ہو گئے مولا پہ مسلم و جعفر
حبیب ابنِ مظاہر نہ اَوسجہ کا پسر
نہ اب حسینؑ کے اصحاب ہیں نہ لختِ جگر
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
قریبِ شاہ کے زینبؑ کھڑی ہے خاک بسر
گلا جو بھائی کا چوما تو رو دیے سرور
دیا حسینؑ نے بوسہ بہن کے بازو پر
بہن نے بھائی کو رخصت کیا ہے یہ کہہ کر
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
غضب کا فرق نمایاں ہے آج اور کل میں
چھپا ہے فاطمہ زہراؑ کا چاند بادل میں
گھری ہے آلِ نبیؐ کربلا کے جنگل میں
علیؑ کا لال ہے زخموں سے چور مقتل میں
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
یہ وقت وہ ہے کہ صغریٰؑ کا نامہ بر پہنچا
اٹھا کے ہاتھ مدینے کی سمت شاہ نے کہا
سفر تمام ہوا الوداع ہے اے صغریٰؑ
بتاؤں کیا تجھے تیرے مسافروں کا پتا
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
ستم ہے کرب و بلا ہے نبیؐ کی عترت ہے
نصیبِ آلِ عبا بیکسی ہے غربت ہے
سیاہ آندھیاں اڑتی ہیں کیا قیامت ہے
اور بس حسینؑ ہے اور منزلِ شہادت ہے
نہ لشکری نہ سپاہی نہ کثرتِ الناسے
نہ قاسمے نہ علی اکبرے نہ عباسے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.