Kiye Hai Shimr Ne Do Qatl Aik Khanjar Say
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Syed Muhammad Shah
کیے ہیں شمر نے دو قتل ایک خنجر سے
لہو حسینؑ کا پونچھا بہن کی چادر سے
غریبِ زہراؑ وہیں روتے روتے مر جاتا
بہن اٹھا کے نہ لاتی جو لاشِ اکبرؑ سے
کسی نے بالوں سے پکڑا کوئی اٹھا کے چلا
سرِ حسینؑ کو مارا کسی نے پتھر سے
اسے اٹھایا ہے باباؑ کی لاش سے ایسے
کہ پھر سکینہؑ نہیں سوئی شمر کے ڈر سے
لبِ حسینؑ پہ ہنس ہنس کے مارتا تھا چھڑی
یزید کھیل رہا تھا حسینؑ کے سر سے
بلایا شام کے زنداں میں جب سکینہؑ نے
حسینؑ پیاسے پلٹ آئے حوضِ کوثر سے
بہن کا پردہ تکلم اسے بنانا تھا
سنا رہا تھا وہ قرآں سناں کے ممبر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.