Bazaro may darbaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nasir Asghar Party
ان جکڑے ہوے ہاتھوں کی قسم
غازی کی بہن کا وعدہ ہے
ماتم ہوگا ماتم ہوگا
یہ زینب نے اعلان کیا
بازاروں میں درباروں میں
غازی کا میرے ماتم ہوگا
بازاروں میں درباروں میں
نہ تخت رہا نہ تاج رہا
نہ ظلم رہا نہ راج رہا
اک شور ہے ماتم داری کا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
نہ قاتل ہےنہ باطل ہے
اے دنیا آ کے دیکھ زرا
شبیر کے ماتم کی ہے صدا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
ہم ٹھوک کے سینہ کہتے ہیں
ہم رکنے نہیں دیں گے ماتم
ہر حال میں یہ ماتم ہوگا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
یہ سینے نہیں دیواریں ہیں
یہ ہاتھ نہیں تلواریں ہیں
لو آگیا لشکر زینب کا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
او شامیوں ہمت ہے روکو
مظلوم بہن کو بھای کا
ہم دینے آے ہیں پرسہ
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
دے حکم اگر تو شہزادی
یہ بہتے ہوے اشکوں کی قسم
ہم خوں کا بچھا دے فرش عزا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
اس شام کے اس بازار سے ہی
یہ کہہ کر گزری تھی زینب
غازی کا الم لہراے گا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
پابند رسن مجبور ہوں میں
اے شامیوں کھلے ہو ہاتھ تو پھر
شبیر کا تم ماتم کر لو
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
زینب کی تمنا ہے گوہر
ہو ایسا قیامت کا ماتم
خود دیکھنے آے کربوبلا
بازاروں میں درباروں میں
یہ زینب نے اعلان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.