Bas maula bulalein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar
کربلا کربلا
روز عزاداروں کے ہم قافلے
دیکھتے ہیں کربلا جاتے ہوے
ہم کو بھی سرکار بلا لیجیےء
بلا لیجیےء بلا لیجیےء
سب کی صدا کربلا
سب کی دعا کربلا
پوچھوں عزاداروں سے تو سب یہ کہیں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
کاش ہمیں حضرت عباس بلاییں
کربوبلا کا ہمیں دیدار کرادیں
حسین یا حسین
کربوبلا جان عزادار ہے
کربوبلا عشق کا دربار ہے
کربوبلا جنت زوار ہے
سارا جہاں جس کا طلبگار ہے
کربوبلا جان ہے
سب کا یہ ارمان ہے
روضہء شبیر پہ سب مل کے چلیں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
کاش ہمیں حضرت عباس بلاییں
کربوبلا کا ہمیں دیدار کرادیں
حسین یا حسین
مولا ہم نے ہمیشہ سے یہی ہے سنا
مال سے دولت سے نہیں واسطہ
جس پہ کرم ہوتا ہے عباس کا
لوگ وہی جاتے ہیں کربوبلا
غازی بلا لو ہمیں
روضہ دکھا دو ہمیں
ہم تو بس اب تم سے ہی فریاد کریں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
سب کی صدا کربلا
سب کی دعا کربلا
پوچھوں عزاداروں سے تو سب یہ کہیں گے
مولا اب بھی کروڑوں محب آپ کے
کربوبلا جو کہ نہیں آ سکے
دل میں زیارت کی حسرت لیےء
کہتے ہیں مولا ہمیں بلوایےء
یا شاہ کربوبلا
ان کی بھی سن لو صدا
وہ بھی بلواوے کا انتظار کریں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
کاش ہمیں حضرت عباس بلاییں
کربوبلا کا ہمیں دیدار کرادیں
حسین یا حسین
آنا ہے ہم کو آنا ہے ہم کو
آنا ہے ہم کو یا حسین آنا ہے ہم کو
آنا ہے ہم کو میرے مولا وہاں
اصغر و قاسم علی اکبر جہاں
ہونگے شہیدوں کے مصایب بیاں
کرنا ہے پھر ماتم تشنہ لباں
گنج شہیداں کا غم
شام غریباں کا غم
ہم وہاں عاشورہ و چہلم بھی کریں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
سب کی صدا کربلا
سب کی دعا کربلا
پوچھوں عزاداروں سے تو سب یہ کہیں گے
دیکھنا ہے منظر کربوبلا
دور تھی کتنی وہ نہر علقمہ
جس جگہ مولا نے دی ھل من صدا
جس جگہ خیمے جلے سب کچھ لٹا
غازی گرا تھا جہاں
روی سکینہ جہاں
نوحہ پڑھیں گے وہاں ماتم بھی کریں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
کاش ہمیں حضرت عباس بلاییں
کربوبلا کا ہمیں دیدار کرادیں
حسین یا حسین
کربوبلا والے شہیدوں سلام
آپ کے شیدا ہے یہ عالم تمام
دل پہ لکھے ہے جو یہ بہتر نام
یاد رکھیں گے یہ تمہارے غلام
آپ سے وعدہ رہا
آےنگے جب کربلا
آ کے سلام آپ کو سو بار کریں گے
بس مولا بلا لیں
سن لیں صداییں
ہم کو دکھاییں کربوبلا
سب کی صدا کربلا
سب کی دعا کربلا
پوچھوں عزاداروں سے تو سب یہ کہیں گے
آنا ہے مولا آنا ہے ہم کو
آنا ہے ہم کو یا حسین
آنا ہے ہم کو
ہاں گنج شہیداں پہ
ہاں نہر علقمہ پہ
آنا ہے ہم کو یا حسین
آنا ہے ہم کو
ہاں آنا ہے ہم کو
مقام کف عباس
ہاں خیمہء سادات
ہاں مقام علی اصغر
ہاں مقام علی اکبر
وہ روضہء شبیر
وہ روضہء عباس
وہ روضہء عباس
ہم سب کے ہیں یہ آس
بس مولا بلا لیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.