Bas ek rishta hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
کشتیء دین خدا کا نا خدا حسین ہے
یا حسین یا حسین
ہمیں نہ جاہ و سلطنت نہ تخت و تاج چاہیے
بلند تھا جو تخت سے مگر مزاج چاہیے
شہید کربلا کا بس دلوں پہ راج چاہیے
یا حسین یا حسین
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
زہیر و مسلم ابن عوسجہ شبیب کی طرح
جناب حر کے اور جون کے نصیب کی طرح
ہمیں یہ فقر ہے کہ حضرت حبیب کی طرح
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہے کون اپنا چارہ گر حسین ہے حسین ہے
ہے کون ہم سے با خبر حسین ہے حسین ہے
ہے کون اپنا راہ بر حسین ہے حسین ہے
ہے کون دل میں جلوہ گر حسین ہے حسین ہے
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہر ایک سمت دہر میں یا حسین کی ندا
ہر ایک قوم کی ہر ایک دین کی بھی ہے صدا
کمال تو یہ ہے کہ بت پرست بھی یہ بول اٹھا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہمارا چارہ گر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا با خبر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا راہ بر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
یہ وہ حسین ہے ملا ہے جسکو دوش مصطفیٰ
یہ وقار عرش ہے یہی ہے ناز کبریا
انا من الحسین کہہ کے یہ نبی نے کہہ دیا
اسی سبب سے آج ہم بھی دے رہے ہیں صدا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
حسین کو دلوں میں تم بٹھالو اے حسینیوں
حسین کو نظر میں تم چھپالو اے حسینیوں
یہ کہہ کے اپنا دہر کو بنالو اے حسینیوں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
سماں سے لیکے تا سمک حسین ہی حسین ہوں
زمیں سے آسماں تلک حسین ہی حسین ہوں
جہاں جہاں فلک فلک حسین ہی حسین ہوں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
جہاں پہ غم حسین کا وہاں پہ بھی سیاستیں
جہاں پہ غم حسین کا وہاں پہ بھی کدورتیں
خدا کے واسطے مٹا دو دل کی یہ غلاظتیں
منافقت کو چھوڑ کر پیک زباں یہی کہیں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
رہیں گے یوم حشر بھی وہی تو لوگ شادماں
غم حسین میں جو کر رہے ہیں نالہ و فغاں
اے ماجد اپنے پاس آ نہ پاے گا غم جہاں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.