Azakhane mein aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
یا فاطمہ زہرا یا فاطمہ زہرا
چاند محرم کا رویا اور ہم
جب آیا محرم اور آنکھ ہوی نم
یہ مادر حسنین سے کرتے ہیں التجا
سارے عزادار سارے عزادار
یہ بنت نبی فاطمہ تشریف لے آؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
گھر اپنا عزاخانہء شبیر بنایا
ماتم کے لیےء عزا گھر میں بچھایا
یا فاطمہ زہرا تمہیں پرسے کو بلایا
سقاے سکینہ کا علم ہم نے سجایا
تم آ کے عزاخانے کی توقیر بڑھاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
جو آپ نے پاے ہے سر کربوبلا غم
ہم اہلِ عزا لاے ہیں ان زخموں کا مرحم
یہ سوز و سلام آہ و بکا مرثیہ ماتم
برسایںں گے آنکھوں سے ابھی اشک عزا ہم
اے بی بی انہیں زینت رومال بناؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
ایک روز میں اجڑا ہے جو زینب کا بھرا گھر
اس گھر کے عزادار ہیں سب فرش عزا پر
پیٹیں گے عزادار کبھی سینہ کبھی سر
تھوڑا تو سکوں پاے گا فریاد کو سن کر
ہمراہ اگر سید سجاد کو لاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
ہمشکل پیمبر کا ہے بے شیر کا ماتم
لیلیٰ بکا بانوے دلگیر کا ماتم
بہنوں میں بپا چادر تطہیر کا ماتم
سجاد کے زخموں کا ہے زنجیر کا ماتم
عباس کو اور زینب مضطر کو بلاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
برپا ہے یہاں قاسم و عباس کا ماتم
ہے دختر شبیر کے احساس کا ماتم
سوکھے ہوئے کوزوں کا کبھی پیاس کا ماتم
جو ٹوٹ گیء دشت میں اس آس کا ماتم
شربت پہ علمدار کی اب نظر دلاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
اے بی بی زرا شور سنو آہ و بکا کا
دل ٹکڑے ہوا جاتا ہے ہر أہل عزا کا
ذاکر نے کیا ذکر جو بازار جفا کا
کیا حال ہے پوچھو تو زرا زین العبا کا
بازار کا ہے ذکر تو باقر کو بھی لاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
بے گور و کفن سید زیشان کا پرسہ
بازار کا پرسہ ہے یہ زنداں کا پرسہ
سادات کے بکھرے ہوئے ساماں کا پرسہ
منظور کرو مظہر و عرفان کا پرسہ
مل جائے سند نوحے پہ گر اشک بہاؤ
بیٹھے ہیں عزادار عزا خانے میں آؤ
یہ بنت نبی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.