Azadari ka mausam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Rizwan Zaidi
ہر ایک جانب اداسی ہے عزا کی روح پیاسی ہے
فضاؤں میں لہو کی پھر وہی مانوس خوشبو ہے
بپا ہے دھڑکنوں میں تشنگانِ کربلا کی پیاس کا ماتم
نہ جانے پھر کسے یہ رت میسر ہو
سو آشکوں کے عریضوں سے علم کی چھاؤں میں آکر
وفا کے عہد کی تجدید کر لیجئے
کہ یہ موسم وفاداری کا موسم ہے
عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ عزاداری کا موسم ہے
لہو آنکھوں سے برساؤ عزاداری کا موسم ہے
اٹھو عشق علی والوں تمہیں منزل بلاتی ہے
سنو کربوبلا والوں صدا ھل من کی آتی ہے
سر مقتل چلے آؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
ہتھیلی پہ دھرا ہے سر بدن تیار رکھا ہے
یہاں ہر فرد ملت نے کفن تیار رکھا ہے
عدو کو جاکے بتلاؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
بہ یاد زخم میںمشکیزہ بھی روتا ہے یہ پانی
ابھی موجوں کے سینے میں چھپی ہے ایک طغیانی
اے دنیا بھر کے دریاؤں عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
کٹھن حالات ہے ایسے کہ اب جینا مصیبت ہے
گھٹن ایسی ہے کہ ہم دم کہ دم لینا غنیمت ہے
علم غازی کا لہراؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
بناے آل احمد پر خدا تم کو جزایں دے
نکھارو ایسے اولادیں کہ زہرا بھی دعائیں دے
حسینی قوم کی ماؤں عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
کہا شبیر نے ماں کی طرح دربار جاؤ گی
نہ دو گی بد دعا تم جب سر بازار جاؤ گی
قسم زینب میری کھاؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
اٹھاکے ننھے ہاتھوں کو دعائیں دیکے جاتی ہیں
سکینہ کربلا والوں کا پرسہ لینے آتی ہیں
عزا خانوں کو مہکاوء عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
یہی شام غریباں ہے جلے خیمے ہیں غربت ہے
گریباں چاک کر ڈالو کہ زینب پر مصیبت ہے
ہواؤں بال بکھراؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
کبھی رضوان ہم ہوتے ہیں جو حالات سے مضطر
ہواے پرچم عباس کہتی ہے سنو مظہر
میرے ساے میں آجاؤ عزاداری کا موسم ہے
سر فرش عزا آؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.