Ay paalne waale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Haider Rizvi
اے پالنے والے اے پالنے والے
اے پالنے والے مجھے بابا سے ملا دے
جب بابا سکینہ کے نہ میدان سے لوٹے
اس وقت سکینہ نے کہا دشت میں روکے
ہے کوئی جو بابا کو میرے آج بچالے
اے پالنے والے۔۔۔
دن بھر میری آنکھوں نے یہی دیکھا ہے منظر
جو بھی گیا میدان میں آیا نہ پلٹ کر
بابا ہیں ادھر تنہا ادھر شام کا لشکر
اے پالنے والے۔۔۔
دن ڈھل گیا رات آ گئ اور چھایا اندھیرا
ہر دل میں ہے بس ظلم و جفا خوف کا سایہ
کیا ہونے کو ہے یہ سونچ کے دل ڈرتا ہے میرا
اے پالنے والے۔۔۔
پانی جو گےء لینے چچا جان ہمارے
نیند آگیء انکو بھی ترای کے کنارے
پردیس میں جی پاؤں گی میں کس کے سہارے
اے پالنے والے۔۔۔
سینے پہ مجھے بابا کے چین آتا ہے سو کر
اس بن میں انہیں ہاے کہاں ڈھونڈوں میں جا کر
بن باپ کے اب نیند مجھے آے گی کیوں کر
اے پالنے والے۔۔۔
اک بار میرے بابا مجھے آکے پکارے
آغوش میں اے کاش مجھے آکے سلا دے
اب لمحوں میں سب درد انہیں اپنا بتا دے
اے پالنے والے۔۔۔
دانش سوے میدان ہی تکتی تھی سکینہ
بابا کی جدائی میں تڑپتی تھی سکینہ
بس ہاتھوں کو پھیلا کے یہ کہتی تھی سکینہ
اے پالنے والے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.