Aza jaari rahegi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
عزا جاری رہے گی
شبیر کی عزا کا سورج نکل رہا ہے
کنبہ یزیدیت کا ہاتھوں کو مل رہا ہے
شبیر کی عزا کا سورج نکل رہا ہے
سورج بھی ہے ہمارا جگنو بھی ہے ہمارے
آنکھیں بھی ہیں ہماری آنسوں بھی ہیں ہمارے
سینہ بھی ہے ہمارا بازو بھی ہیں ہمارے
ہم کر رہے ہیں ماتم کیوں تم کو کھل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
بن کر جواب ھل من مقتل میں جان دینے
انکار کربلا کو اپنی زبان دینے
نکلے ہیں اہلِ ماتم حق کی اذاں دینے
دل میں شہادتوں کا ارماں مچل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دنیا سے کہہ رہے ہیں فوج عزا کے جاڑے
کیا خوف ظلمتوں کا جب روشنی خدا دے
جرأت ہو گر کسی میں آ کر اسے بجھا دے
بیعت کی آندھیوں میں اک دیپ جل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دھرتی پلٹ نہ جاے دنیا الٹ نہ جاے
بہتا ہوا یہ دریا ٹکڑوں میں بٹ نہ جاے
روح الامین تمہارا شہ پر ہی کٹ نہ جاے
عباس کے غضب کا لاوا ابل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
ساحل پہ فوج کیسی اک فرد بھی نہیں ہے
تشنہ لبی کا چہرہ وہ زرد بھی نہیں ہے
پہرہ جہاں لگا تھا اب گرد بھی نہیں ہے
ام البنین کا بیٹا تنہا ٹہل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
دیکھو سفر ابھی تک جاری ہے کربلا کا
کوفے کی وادیاں ہیں اور قافلہ عزا کا
وہ شیر ہے علی کا اور شیر فاطمہ کا
جو بیڑیاں پہن کر بے خوف چل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
گردن سے وار کر کے تلوار چھین لینا
خطبوں کی گھن گرج سے دربار چھین لینا
خنجر سے زندگی کے آثار چھین لینا
یہ بس حسینیت کا طرز عمل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
جس کو پڑھا گیا تھا جس کو سنا گیا تھا
جس کے لےء ستم کا طعنہ بنا گیا تھا
دیوارِ شب میں عامر جس کو چنا گیا تھا
نیر وہی قبیلہ اب پھول پھل رہا ہے
شبیر کی عزا کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.