Aza e sarwar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Anj. Masoomeen
عزاے سرور کریں گے ہر دم
دعاے زہرا وجود اپنا
مصیبتوں میں بس ان کی رونا
لہو لہو ہو ہر ایک سینہ
ہر آنکھ ہو بس لہو سے پر نم
عزاے سرور کریں گے ہر دم
یہ مقتل کربلا ہی حق ہے
ہر ایک چہرہ قرآں ورق ہے
عبادتوں کا یہاں سبق ہے
اے اہلِ ایماں حسین کا غم
عزاے سرور۔۔۔
جو آے رن میں علی کے پالے
گلے میں موت کی باہیں ڈالے
بڑے ہی ارمان جنگ نکالے
لبوں پہ شکر خدا تھا ہر دم
عزاے سرور۔۔۔
تھی شان عباس مثل حیدر
تھی ڈھال شہ کی حرم کی چادر
کٹے دو شانے شگافتہ سر
ہر آج تک بھی بلند پرچم
عزاے سرور۔۔۔
شبیہ احمد کی نوجوانی
حسین و زینب کی زندگانی
نہ پایا وقتِ آخیر پانی
ہمیشہ تازہ رہے گا یہ غم
عزاے سرور۔۔۔
سلام شیعوں کو کر کے آغا
یہ بولے پانی پیو جو ٹھنڈا
تو پیاس کو میری یاد کرنا
حیات ساری نہ بھولیں گے ہم
عزاے سرور۔۔۔
وہ وقتِ رخصت پہ جان زہرا
تھا بی بیوں میں ایک حشر برپا
گلا کٹانے چلا جو پیاسا
الٹ کے مسند بچھی صف غم
عزاے سرور۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.