Aza e Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Rizwan Zaidi
حکایت عشق کی جاری رہے گی
شعور و روح پر طاری رہے گی
زمانے کے یزیدوں کو بتادو
قیامت تک عزاداری رہے گی
حسین والوں کی طرزِ وفا عزاے حسین
یزید والے مٹاےنگے کیا عزاے حسین
ہمیں یہ طرزِ عبادت ہے جان سے پیاری
یہ گھر یہ مال یہ اولاد اس پہ سب واری
ہمارے خون کی گردش میں ہے عزاداری
بتول پاک کے دل کی دعا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
جو کٹ گیا ہے وہ سوکھا گلا نہ بھولیں گے
جو لٹ گیء وہ مقدس ردا نہ بھولیں گے
قسم خدا کی کبھی کربلا نہ بھولیں گے
ہمارا جینا ہے مجلس بکا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
وہ راہ کوفہ کہ عالم کس طرح بھولیں
یزید و شمر کے اقدام کس طرح بھولیں
یہ بھول جاے مگر شام کس طرح بھولیں
شعار عابد بیمار کا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
جہاں میں آے ہیں ہم کربلا کا غم لیکر
جہاں سے جایں گے اک روز چشمِ نم لے کر
مرےنگے ہاتھ میں عباس کا الم لے کر
کریں گے قبر میں جاکر بپا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
یہ غم بہ یاد شہ مشرقین زندہ باد
یہ شور مجلس و ماتم یہ بین زندہ باد
صدا لگاؤ عزاے حسین زندہ باد
کریں گے اور بھی اہل عزا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
زباں پہ نوحہ ہے اکبر کی نوجوانی کا
دلوں میں درد ہے اصغر کی بے زبانی کا
وہ جن کو مل نہ سکا ایک گھونٹ پانی کا
بتاؤ کیوں نہ کرے ہم بھلا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
جسے ہے ظلم سے نفرت وہ کربلائی ہے
جو حق کا چاہنے والا ہے اپنا بھای ہے
یزیدی فکر سے اپنی فقط لڑائی ہے
کسی بھی شکل میں ہو بپا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
وہ قیدی جس نے عزا کا یہ بیج بویا ہے
وہ جس نے طوق گراں آنسوؤں سے دھویا ہے
تڑپ تڑپ کے جو چالیس سال رویا ہے
اسی سے پوچھ مصدق ہے کیا عزاے حسین
حسین والوں کی طرزِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.