Ay momino payame
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
لے گا نہ جانے کتنی یہ کروٹیں زمانہ
چاہے ہر ایک شے کو دنیا کی بھول جانا
اُجڑا جو ایک دن میں اُس گھر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ سرور کو یاد رکھنا
کربوبلا کے خونی منظر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
آغوش میں تمہاری معصوم کوئی آئے
جب پیار سے کوئی ماں جھولا اُسے جھولائے
بانو کی بے بسی کو اصغر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
آجائے جب کسی پر تقدیر سے یتیمی
فرقت میں باپ کی جب مرجائے کوئی بچی
اولاد والوں میری دُختر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
تم کوخدا دیکھائے خوشیوں کا ہر سویرا
قسمت سے جب بھی باندھو اپنے پسر کا سہرا
قاسم کو یاد رکھنا اکبر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
دیکھو نہ زندگی میں مرنا جواں پسر کا
بیٹے کا داغ دل پر ہوتا ہے عمر بھر کا
لیلیٰ کی حسرتوں کو اکبر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
بہنوں کو بیٹیوںکو جب بھی ردا اُڑھانا
ہم بے کسوں کو ہر گِز دل سے نہیں بُھلانا
میری بہن کے سر کی چادر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
بیٹوں کو جو نہ روئی قربان کر کے مجھ پر
اور سر نہیں اُٹھایا احسان کر کے مجھ پر
اُس جاں نثار میری خواہر کو یاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
آئیں کسی طرف سے ماتم کی جب صدائیں
اہلِ عزا کو محشر دینا اگر دُعائیں
گلزارِحیدری کو سرور کویاد رکھنا
اے مومنوں پیامِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.