Ay maa bata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
ایک روز ماں سے پوچھا تھا یہ شادمان نے
گزرے اسی عزا میں ہے صدیوں کے رت جگے
جی کھول کر حسین کو ہم رو نہیں سکے
بچپن کا وہ سوال مجھے ابھی یاد ہے
دامن کو آنسوؤں سے بھگوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو روتے ہیں کس طرح
تونے عزا کے فرش پہ مجھکو بٹھا دیا
پانی جو مانگا میں نے تو پانی پلا دیا
آغوش میں عزا کا سلیقہ بتا دیا
گودی میں تو نے لوریاں دیکر سلا دیا
زندان کی زمیں پہ سوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
بچپن سے ہم کو تو نے ہی ذوق عزا دیا
تابوت کو سجا دیا فرش عزا بچھا
آنکھوں کو اپنی پرچم غازی سے مس کیا
آغوش میں اٹھا کے دکھادی ہے کربلا
شیدا عزاے شاہ کے ہوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
ساے میں باپ کے ہے گزرتی میری حیات
ہوتی ہے پورے خواہشیں تا حد ممکنات
سنتے تو ہیں ہم شام کے زنداں کے واقعات
ہم جانتے نہیں ہیں سکینہ کے مشکلات
کہتے جنہیں یتیم وہ ہوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
حق پہ لٹای ساری کمائی حسین نے
قربان حق پہ کر دیا بھائی حسین نے
دین خدا کی جاں بچائی حسین نے
کڑیل جواں کی لاش اٹھای حسین نے
سارے غموں کو دل میں سماتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
مقتل میں کب تھا فاطمہ زہرا کے دل کو چین
تھا انتہاے صبر پہ زہرا کا نور عین
لاشے پہ ہر شہید کے روکے رہے تھے بین
آشکوں سے خوں کے آنکھ بھگوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
کرتا جلا ہوا ہے یہ بچی کا حال ہے
کانوں سے خون بہتا ہے دامن سوال ہے
چہرے کا سارا رنگ طمانچوں سے لال ہے
خاموش آنسوؤں سے سکینہ نڈھال ہے
نوکِ نیزہ پہ آشک پروتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
ذکر غم حسین میں عزت نصیب ہو
حق بات سب سے کہنے کی جرأت نصیب ہو
دامن کو اپنے آشک ندامت نصیب ہو
حر کی طرح ہمیں بھی شہادت نصیب ہو
عصیاں کے داغ آج بھی دھوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
علم و عمل میں پیش نظر ہو رضاے رب
روزہ نماز ہر کے فرائض ادا ہو سب
حق امام ادا ہو ادا ہو نماز شب
ماں آخری جہاد کو تیار کردے اب
ناصر امام عصر کے ہوتے ہیں کس طرح
اے ماں بتا حسین کو۔۔۔
آؤ قمر بتاؤں کہ رونے کا حق ہے کیا
جاری تھا جیسے آشک سکینہ کا سلسلہ
جیسے امام عصر کی آنکھیں ہیں کربلا
روتے ہیں ایسے جس طرح روتی ہیں فاطمہ
ماں نے کہا حسین کو روتے ہیں اس طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.