Ay azadaron utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Yazdan
اے عزاداروں اٹھو شہ کے انصار بنو
پیروی حر کی کرو وقت کو جانے نہ دو
آگیا ماہ بکا ماہ الم ماہ عزا
جس کے ایک دن میں لٹا زہرا کا گھر واویلا
یہ ماہ محرم یہ عزاے شہ والا
اس ماہ میں لوٹا گیا شبیر کا کنبہ
اس ماہ میں سادات نے غم کھاے ہیں کیا کیا
اس ماہ میں کونین میں برپا ہوا لرزا
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
ہے آمد شبیر عزاخانہ سجاؤ
تقدیم کرو تعزیہ ہاتھوں سے بناؤ
عباس کا پرچم بھی قریب آکے لگاؤ
ہمراہ الم مشک سکینہ کو بھی لاؤ
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
نام علی اصغر پہ سبیلوں کو لگاؤ
راہوں میں عزاداروں کے پلکوں کو بچھاؤ
لللہ کرو ذکر نہ دنیا کو دکھاؤ
جو کچھ ہے عزاداریء سرور میں لٹاو
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
آیات شہادت کی پڑھو سبکو سناؤ
جزبہ ہے وفاداری کا دنیا کو بتاؤ
حر بن کے در حضرت شبیر پہ آؤ
خود ہاتھوں سے بگڑی ہوی تقدیر بناؤ
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ میں فروہ سے چھٹا قاسم مضطر
پامال ہوا لاشہء ابنِ پیمبر
پھولوں کی طرح جسم کے ٹکڑے تھے زمیں پر
شہ لاے جسے ایک گھٹڑی میں رکھ کر
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ میں لیلیٰ سے چھٹا گود کا پالا
میدان سے پھر لوٹا نہیں گیسوؤں والا
نیزے کی انی اور جواں لال کا سینہ
کس طرح یہ منظر شہ ابرار نے دیکھا
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ نے صغرا کو مدینے میں رلایا
ہر سانس نےء کرب کا احساس دلایا
شہ قتل ہوے دشت میں یہ آکے بتایا
ضعف جسد صغرا کو کچھ اور بڑھایا
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ میں سادات کو آفات نے گھیرا
آلام و مصائب کے پرندوں کا بسیرا
دیکھا نہیں بچوں نے سکوں بخش سویرا
چھایا رہا تقدیر کی دنیا میں اندھیرا
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
غم کھاتے رہے صبر کا دامن نہیں چھوڑا
صابر نہ نظر آے گا شبیر کے جیسا
دیکھا نہ فلک نے کوئی اس شان کا بندہ
لاشوں پہ شہیدوں کے کیا شکر کا سجدہ
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ نے شبیر کو کنبے سے چھڑایا
آنکھوں سے لہو حضرت زہراء کو رلایا
اس ماہ نے عابد کو بہت زخم دیےء ہیں
ہر گام مظالم دل مضطر پہ سہے ہیں
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
پانی کے عوض اشک غم شاہ پییےء ہیں
مولا ہی بتائیں گے وہ کس طرح جیےء ہیں
عابد کے لئے کیسی قی کی گھڑی تھی
بے گور و کفن لاشہء شبیر پڑی تھی
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
اس ماہ میں اے دایم و یزداں یہ رہے دھیان
اس ماہ کا ہر حال میں باقی رہے عرفان
پڑھتے رہو قربانیء شبیر کا قرآن
بتلاتے رہو دنیا کو شبیر کا احسان
اے عزاداروں اٹھو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.