Ay chand karbala ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Ustad Sibte Jafar
اے چاند کربلا کے تو نے تو دیکھے ہونگے
اترے تھے زمیں پر عرش بریں کے تارے
اے چاند جلوہ گر ہے ہاشم کا چاند یاں پر
خیرات روشنی کی لے لیجیو یہاں سے
---اے چاند
اے چاند اس زمیں پر رکھیو ہمیشہ ٹھنڈک
سوتے جو ہیں یہاں پر زہرا کے ہیں وہ پیارے
---اے چاند
تسلیم و سلسبیل و کوثر کے ہیں یہ مالک
مارے گئے جو پیاسے اس نہر کے کنارے
---اے چاند
حر اور حبیب جیسے جانباز اور احبہ
مارے گئے یہں پر انصار شاہ دیں کے
---اے چاند
مارے گئے یہی پر بے دردی و ستم سے
مسلم کے دونوں پیارے زینب کے دونوں بیٹے
---اے چاند
پامال ہو رہی تھی قاسم کی لاش رن میں
عباس اور سرور چنتے تھے انکے ٹکڑے
---اے چاند
بازو کٹے یہی پر عباس با وفا کے
اذن وغا نہ پایا پانی بھی لا نہ پائے
---اے چاند
اس سر زمیں پہ گزرا سرور پہ یہ بھی صدمہ
سینے پہ کھای برچی ہمشکل مصطفیٰ نے
---اے چاند
پانی پلانے لاے اک مہ لقا کو سرور
کیا زبح حرملہ نے تیر ستم لگا ہے
---اے چاند
گردن چھدی پسر کی بازو چھدا پدر کا
دونوں تڑپ تڑپ کر پیاسے جہاں سے گزرے
---اے چاند
اس بن میں ایک بچی بابا کو ڈھونڈتی تھی
بکھرے ہوئے پڑے تھے جب سر بریدہ لاشے
---اے چاند
پھر یہ بھی تونے دیکھا وہ غم رسیدہ بچی
سینے پہ سو رہی تھی بے سر پدر سے لپٹی
---اے چاند
بازو بندھے یہی پر پہلے پہل حرم کے
اس سر زمیں سے نکلے سجاد سر جھکائے
---اے چاند
شہزادہء جناں ہی مالک ہے کربلا کا
کس کی مجال آے جب تک نہ وہ بلاے
---اے چاند
پہنچے ہیں کربلا میں جو لوگ سبط جعفر
اے کاش کہ مقدر انکو یہ دن دکھائے
---اے چاند
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.