Alam hamara hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
آج بھی یہ علم ہمارا ہے
ہر عزادار کا سہارا ہے
اے عزاداروں خوش نصیب ہے ہم
ہم کو شبیر نے پکارا ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
میری تاریخ ہے عزاداری
میری مجلس بھی ایک ادارہ ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
ہے گواہی یہی جلوس عزا
کون جیتا ہے کون ہارا ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
اس کا مقتل میں فیصلہ ہو گا
حر ہمارا ہے یا تمہارا ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
مختلف ہے سبھی شہید مگر
ایک ہی سب کا استخارہ ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
بعد تکبیر اور رسالت کے
میری پہچان علی کا نعرہ ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
اے عزادار یہ عزا خانے
دیکھ جنت کا یہ نظارہ ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
ہم ہیں سرور ہلال بہر عزا
تا قیامت یہی سہارا ہے
آج بھی یہ علم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.