Abhi hum zinda hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Safdar Abbas
اونچا رہے گاعلم
سینے میں ہے جب تک ہے دم
کربوبلا کی قسم زندہ رہے گا یہ غم
پیروئے مختار ہیں حق کے طرفدار ہیں
غم کے طلبگار ہے ہم تو عزادار ہیں
جب تلک سانس میں ہے سانس عزاداری رہے گی
دل عزادار رہے گا ہر عزادار کہے گا
کیسے جھکے گا حضرتِ عبّاس کا الم
کیسے رکے گا حضرتِ شبیر کا ماتم
ابھی ہم زندہ ہیں ہم زندہ ہیں
کہو لبیک یا حسین لبیک یا حسین
یہ ماتمی یہ عزادار ہے دعاے بتول
اسی لیےء تو ملا سایۂ رداے بتول
حسینیوں کی ہر ایک سانس ہے براے بتول
کیسے بھلا مٹیں گے زمانے سے اہلِ نور
ہے مادر شبیر کا اعلان یہ ہر دم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
قدم قدم پہ یہ فرش عزا بچھاییں گے ہم
غمِ حسین تو ہر حال میں مناینگے ہم
گلی گلی میں چراغ عزا جلاےنگے ہم
نظر یزید حضرتِ شبیر کی قسم
تیرا مٹا کے جاییں گے ہم خاک میں بھرم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
ہوا کے رخ کو بدل دیں گے ہم خدا کی قسم
سر یزید کچل دینگے ہم خدا کی قسم
عمل کا رکن عمل دینگے ہم خدا کی قسم
ہم سے ہے یہ زمانہ زمانے سے نہیں ہم
یونہی مناتے جاےنگے ہر سال محرم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
مجلس ان سے وفا شہ کے ماتم سے بپا
تا قیامت کریں گے ہم
یا علی ادرکنی یا علی ادرکنی
تا قیامت کہیں گے ہم
ہل جاے گا زمانہ لرز جاینگے قدم
گونجیں گے جب فضاؤں میں آواز ہمہ دم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
ہماری حامی و ناصر خدا کی ذات بھی ہے
کیا ہے عظمت و ہمت بھی ہے سبات بھی ہے
ہمارے سر پہ امام زماں کا ہاتھ بھی ہے
دعوہ بنا دلیل کے کرتے کہاں ہیں ہم
کرتے رہیں گے آگ پہ زنجیر کا ماتم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
سواے اصغر بے شیر جب کوئی نہ رہا
غریب دشت میں ھل من کی دے رہا تھا صدا
تڑپ کے رہ گیا ہر ایک شہید راہ وفا
موجود ہم نہیں تھے وہاں اے شہ امم
دے اب تو استغاثہ تو لبیک کہیں ہم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
صداے صفدر و مظہر تو ہر جگہ ہے یہی
یہ پرسہ دار سلامت رہے دعا ہے یہی
لبوں پہ انکے ہمہ وقت اک صدا ہے یہی
کیسے جھکے گا حضرتِ عبّاس کا الم
کیسے رکے گا حضرتِ شبیر کا ماتم
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
بولا ہجاب غیب سے یہ وقت کا امام
ہم لینے آ رہے ہیں شہیدوں کا انتقام
ہاے حسینیت کے سفیروں تمہیں سلام
راہ خدا کے سارے شہیدوں تمہیں سلام
شامل میری دعا میں میری تمہارا ہی نام ہے
تم سب کے والدین پہ میرا سلام ہے
اے عزاداروں اٹھو موت سے تم نہ ڈرو
باندھ لو سر سے کفن ان یزیدوں سے کہو
ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.