Abbas ke naukar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Sajjad Mir
عباس کے نوکر ہیں پانی تو پلاےنگے
بدلے میں دعائیں ہم شبیر سے پاےنگے
شیعہ ہو یا سنی ہو ہندو ہو یا عیسائی
جو حر کی طرح آیا سینے سے لگائیں گے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
یہ کہکے پلاتے ہیں ان ہاتھوں سے ہم پانی
اس کام نہ آے تو کس کام یہ آےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
جاروب کشی کیسی ہم پلکیں بچھاےنگے
جس راہ پہ سب زایر چلتے نظر آےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
پانی پی لو آؤ پیاسوں کو یاد کرو
سقہ کی طرح ہم یہ آواز لگاےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
ہوتا جو لعاب نبی بیشک وہ ملا دیتے
ہم سچے ہیں جھوٹا بھی پانی نہ ملاےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
عباس زیارت تو کرواےنگے ہر صورت
یا ہم کو بلاےنگے یا خواب میں آےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
سانس آتی ہے سانسوں کی شبیر کے ماتم میں
گر چھوڑ دیا ماتم ہم جی نہیں پاےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
یہ فضل سکینہ سے بولے جو ملا پانی
بابا کی قسم پہلے ہم تمکو پلاےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
سجاد و تکلم اور یہ میر حسن کیا ہے
خود خضر بھی جنت میں کہتے نظر آےنگے
عباس کے نوکر ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.