Ab zindagi bhar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
یہ کون ذی وقار ہے
بلا کا شہ سوار ہے
یہ بالیقیں حسین ہے
نبی کا نورِ عین ہے
لباس ہے پھٹا ہوا
لہو میں ہے اٹا ہوا
تمام جسم نازنیں
چھدا ہوا کٹا ہوا
مگر کچھ اس ادا سے آیا فاطمہ کا لاڈلا
لہو لہو ہوئی فرات اور سکوت چھا گیا
کچھ ایسا رن پڑا کہ
کانٹے پڑ گئے زبان پر
خدا نے اس کے خون سے
لکھا یہ آسمان پر
جو گھر لٹا چکا علی کا لاڈلا
تو بولی کربلا حسین مرحبا
خدا کے ساتھ ساتھ تیرا ذکر ہوگا
اے غریب نینوا
اب زندگی بھر یا حسین
کربوبلا میں دسویں محرم کا روز تھا
خنجر تلے حسین نے سجدے میں سر رکھا
رو کر پکاری زہرا اسے کون روئے گا
دشتِ بلا میں ہاتف غیبی نے دی صدا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
وہ دل بجھے ہوئے وہ ہوائیں تھمی ہوئیں
وہ ایک بہن کی بھائی پہ نظریں جمی ہوئیں
ارض و سماں کی سانس تھی گویا رکی ہوئی
زینب کی زندگی کا خلاصہ یہ بن گیا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
دن بھر اٹھا کے لاتا رہا اقربا کی لاش
ہمشکل مصطفیٰ کی کبھی با وفا کی لاش
قاسم سے شاہزادے گلگو قبا کی لاش
عالم کو جس نے کہنے پہ مجبور کر دیا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
جس کا ہجوم درد و علم سے یہ حال تھا
سینہ تھا پاش پاش جگر پائمال تھا
رخ پر تھا تشنگی کا دھواں دل نڈھال تھا
موجوں کی اضطراب سے آنے لگی صدا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
تجھ سا شہید کون ہے عالم میں اے حسین
تو ہے ہر ایک دیدۂ پرنم میں اے حسین
روتے ہیں دو جہان تیرے غم میں اے حسین
زندہ رہے گا حلقۂ ماتم میں بھی صدا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
حسین بے کفن
حسین بے خطا
شہید کربلا
بنائے لا الہ
خدا کے ساتھ ساتھ تیرا ذکر ہوگا
اے غریب نینوا
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
ہر وار میں لعینوں نے چاہا یہ بارہا
مٹ جائے اس جہان سے یہ مجلس عزا
باقی رہے نہ نام زمیں پر حسین کا
لیکن نبی کی بیٹی سے اللہ کہہ چکا
ہے دائمی حیات تیرے نقش پا کےساتھ
یہ راز جانا دنیا دنیا نے تیری قضا کے بعد
طے ہوگئی یہ بات بھی کربوبلا کے بعد
حق اور یزیدیت کا رہے گا معرکہ
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
ہو دور کوئی علی کے بیٹے
جو بات حق ہے یونہی رہے گی
تیرے لہو کا یہ معجزہ ہے
یہ خاک خاک شفا بنے گی
انیس ہو یا دبیر کوئی
لہو می جب تک ہے جوش باقی
خدا نے واجب کیا ہے سب پر
قلم لکھے گا زباں کہے گی
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
کوئی عرفان ہو یا مظہر
ہم اگر ہے صدا یہی لب پر
قبل از کربلا خدا ہی خدا
بعد از کربلا حسین حسین
اب زندگی بھر یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.