Aarzoo e azadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Raza Abbas Zaidi
زندگی میں ہو کرم مجھ پہ بھی میرے سرکار
چھوٹے حضرت سے کہے مجھکو بنا دے زوار
مولا اک بار مجھے اذن ذیارت دیدو
تم کو زہرا کی قسم مجھکو اجازت دیدو
زندگی کم ہے بہت تھوڑی سی مہلت دیدو
میرا سامان سفر کب سے رکھا ہے تیار
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
باب سقیء عطش پر جو نظر جاے گی
یاد معصوم سکینہ کے بہت آے گی
لاش پر تیری جہاں رو نہ سکے اہلِ حرم
اک زمانہ ہے وہاں آج تیرا ماتم دار
جب شام و سحر فاطمہ زہرا تجھے روے
عباس تیرا حق ہے زمانہ تجھے روے
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
جھولا اصغر کا رکھا ہے جہاں اک ہجرے میں
ایسا لگتا ہے وہاں ماں کسی اک کونے میں
چوم کر خوں بھرا حلقوم صدا دیتی ہے
آنکھیں تو کھولو میری سمت دیکھو اک بار
کوزہ لے کر ہاتھوں میں وہ تجھکو ڈھونڈنے جاتی ہے
کچھ تو بولو آنکھیں کھولو اصغر بہن بلاتی ہے
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
جب مقام علی اکبر پہ پڑھونگی نوحہ
آے گی صغرا کے رونے کی مدینے سے صدا
آج بھی لاشہ پہ ماں سہرا لیےء روتی ہے
باپ کی آج بھی ہے لاشہ جواں پہ یہ پکار
اپنے لہو میں آپ سنورنے کے دن نہ تھے
اکبر جواں ابھی تیرے مرنے کے دن نہ تھے
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
خیمہ گاہ دیکھ کے یاد آے گا منظر سارا
آے جب آخری رخصت کو غریب زہرا
شور گریہ سے قیامت تھی فضاؤں میں بپا
بہن کہتی تھی یہ کرتے ہوے بھای کو سوار
زینب کو ہر ایک موڑ پہ تڑپاے گی دنیا
یاد آؤ گے بھیا ہاے یاد آؤ گے بھیا
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
اب مقام کف عباس پہ جانا ہوگا
کیسے ہوتی ہے کٹے ہاتھوں سے دیکھونگا عطا
زایروں کو یہاں ملتی ہے وفا کے سوغات
مانگو صدقے میں سکینہ کے سجا ہے دربار
دعا تو مانگ سکینہ کا واسطہ دے کے
یہ کیسے ہو گا کہ عباس اور عطا نہ کرے
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
تلہء زینبیہ پر نہ رکے گا گریہ
بہن کے سامنے کاٹا گیا بھائی کا گلا
یہاں سے زینب نے چھری بھای پہ چلتے دیکھی
کہکے مقتل کو چلی روتے ہوے وہ غم خوار
کیا گزری ہے تم پر کچھ تو کہو صدقے گیء
مانجاے ہے زینب اے بھای حسینا اے بھای حسینا
چھوٹے حضرت سے کہے۔۔۔
زندگی میں ہو کرم۔۔۔
ہوگی جب نظر کرم غازی کی ریحان و رضا
کربلا جا کے میں واپس جو وطن آؤں گا
لوگ پوچھیں گے میرا حال میں بتلاؤں گا کیا
اشک ہیں آنکھوں میں اور دل کو نہیں ملتا قرار
یہ دل بنا حسین کے پاے سکوں کہاں
دل کربلا میں رہ گیا میں آ گیا یہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.