Aaqa hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
قدم بڑھتا رہے آؤ کربلا کی طرف
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی کربلا
آرزوئے انبیاء زیارت حسین ہے
نصرتِ امام ہے یہ نصرتِ حسین ہے
عظم زایرین کا یہ طاقت حسین ہے
دل سے آ رہی یہ صدا اک ہی لگن ہے کربلا
ہر قدم پہ بڑھ رہا ہے دل کا حوصلہ
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
روک ہی نہیں سکا ہے کوئی خار پھول کو
زایروں کا علم کیا ہو دایشی جاحول کو
کاٹ دینگے زایرین کفر کے ببول کو
صبر کا لیےء ہے اصلحا ہاتھ میں ہے پرچم وفا
دیکھتے ہیں روکتا ہے کون راستہ
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
رہنما کا رہنما ہے زایر حسین ہے
فاطمہ کی یہ دعا ہے زایر حسین ہے
اسکا مرتبہ بڑا ہے زایر حسین ہے
قدمتوں میں محوِ دم بہ دم
زایروں کے کام آے ہم
مادر حسین سے ملے گا حوصلہ
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
آرزوئے مرتظی ہے یہ دعاے فاطمہ
فخر سے زمین دے اسکو رہی ہے راستہ
مہر و ماہ ہے سفر میں چل رہا ہے قافلہ
بھای ہے بہن ہے اور ماں بچے بوڑھے ساتھ ہے جواں
لشکرِ حسین میں ہے آج فیصلہ
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
حیدری جو واویلا ہے عشقِ ارض طوس ہے
عظم ہے شہادتوں کا موت تو عروس ہے
کارواں جو چل رہا ہے ماتمی جلوس ہے
ماتم حسین کا اثر بزدلوں کے پھٹ گےء جگر
ڈر کے ہر یزید اپنے گھر میں چھپ گیا
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
حق ہے یہ حسین کا نجف سے کربلا چلو
پورا خاندان لیکے مثل شاہ تم بڑھو
چومتے ہے راستہ ہر اک زخم زخم کو
عابد حزیں ہے راہ پر زینب حزیں ہے ہمسفر
پاؤں میں پڑے ہیں آبلے تو کیا ہوا
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
روز و شب تڑپ رہا ہوں زندگی کی کیا خبر
مانتا ہوں مولا ہوں گنہگار کس قدر
اک بار پہنچوں بس میں روضہء حسین پر
بھای اور بھتیجے کی تلاش چھ مہینے کے پسر کی لاش
پرسہ دینے آپ کو ہر ایک شہید کا
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
روزے میں نے رکھے اور خمس بھی ادا کیا
وقت پر پڑی نماز کی نہیں کبھی قضا
ماتمی میں آپ کا ہوں میری زندگی عزا
دل کی یہ تڑپ ہے ایک بار آقا میں ہوں ایک گنہگار
حر کی طرح ہاتھ جوڑ کر ہوں میں کھڑا
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
کربلا ہی زندگی میری ہے میں ہوں ماتمی
خونِ دل سے جو لکھے ہے لفظ وہ ہے روشنی
اے قمر زیارت حسین ہوگی لازمی
ظلم کے خلاف ہر قدم ہے حسینیت میرا قلم
دور کربلا سے میں شہید ہو گیا تو کیا
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.