Aap se waada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
زہرا کے دل کے چین شاہ مشرقین سے
آؤ یہ وعدہ ہم کریں مل کر حسین سے
کربلا بھول نہ پایینگے ہے جب تک زندہ
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
حشر تک یاد رہے گا وہ غموں کا حصہ
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
حسین یا حسین
رب نے چاہا تو میرے مولا نہیں چھٹے گا
آپ کے غم میرا رشتہ نہیں ٹوٹے گا
یہ سبیلیں یہ عزا خانے سجانے کی لگن
نہیں چھوٹے گا کبھی یہ عزاداری کا چلن
تا ابد بچھتا رہے گا میرا گھر فرش عزا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
آپ کے غم سے اگر قلب منور ہونگے
اشک آنکھوں سے گریں گے تو وہ گوہر ہونگے
یہ علم تازیے تاب اٹھاؤں گا صدا
آپ کے غم کو میں سینے میں بساؤں گا صدا
بعد میرے میری نسلوں کا یہ ہو گا شیوہ
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
آپ گھر سے وفاداری نہیں چھوڑیں گے
میرے مولا یہ عزاداری نہیں چھوڑیں گے
ہو بلاییں یا وباییں یا کوی ہو مشکل
بس یہی کہتا ہے ہر ایک عزادار کا دل
ہم بچھاییں گے ہر ایک حال میں یہ فرش عزا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
دیں پہ مر مٹنے کو تیار ہے ماشاءاللہ
کیسا شیدای وفادار ہے ماشاءاللہ
دوستی کہتے کسے ہیں یہ بتا جاؤں گا
آپ کے نام پہ یہ جان بھی لٹا جاؤں گا
آی کوفے سے حبیب ابنِ مظاہر کی صدا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
نسل در نسل میرے کنبے میں ایسا ہو گا
ہر کوئی حضرتِ شبیر کا شیدا ہوگا
ہے فدا تم پہ میری جاں حسین ابنِ علی
میرے ماں باپ بھی قربان حسین ابنِ علی
بس یہی بولے گا گھر کا میرے بچہ بچہ
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
صدقے شبیر کے ہے میرا نصیبا چمکا
میں نے جو دامن شبیر کا سایہ پایا
اب کبھی دامنِ شبیر نہ ہم چھوڑیں گے
گود میں عظمت اسلام کی دم توڑیں گے
حر یہی کہتا ہوا جانب مقتل ہے چلا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
بھول جاؤں میں وہ اعدا کے ستم نہ ممکن
یاد مجھکو نہ رہے بھائی کا غم نہ ممکن
یہ زمیں اور فلک شجر و حجر محشر تک
غم مناییں گے تیرا جن و بشر محشر تک
لاش شبیر پہ رو رو کے یہ زینب نے کہا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
بندگی چیز ہے کیا اور عبادت کیا ہے
آپ کا آخری سجدہ یہ سبق دیتا ہے
آپ کے آخری سجدے کا بھرم رکھیں گے
ہم عزادار نمازیں نہ کبھی چھوڑیں گے
ہونے دیں گے نہ کبھی کوی نماز اپنی قضا
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
حسین یا حسین
آپ کا ذکر نہیں چھوڑیں گے یہ وعدہ ہے
ذاکروں کا میرے سرکار یہی وعدہ ہے
تھک نہیں سکتی ضبط رک نہیں سکتا ہے قلم
دم میں عامر کے شناور کے ہے جس دم تک دم
آپ کے نام کا کرتے ہی رہیں چرچہ
اے حسین آپ سے یہ وعدہ رہا
کربلا بھول نہ پایینگے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.