Aao matam kare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nasir Zaidi
آؤ ماتم کریں آؤ ماتم کریں
زیب فرش عزا ہوگیء سیدہ
آنسوؤں کی ردا رخ پہ ڈالے ہوئے
آخری ہچکی یہ دل سنبھالے ہوئے
غم کی تہذیب میں قد کو ڈھالے ہوئے
تم ہو صدیوں سے یہ درد پالے ہوئے
زینت لب رہے ذکر کربوبلا
آؤ ماتم کریں...
روک سکتی نہیں جبر دینا تمہیں
ہے پیمبر کا حاصل وسیلہ تمہیں
داد دیتی ہیں جنت سے زہرہ تمہیں
حق نے بخشا ہے غم کا سلیقہ تمہیں
روح کا فیصلہ زہن و دل کی صدا
آؤ ماتم کریں...
شامیوں کے ستم بھول سکتے نہیں
صبر شاہ امم بھول سکتے نہیں
داستان علم بھول سکتے نہیں
آل احمد کا غم بھول سکتے نہیں
دامنِ روح پر نقش ہے کربلا
آؤ ماتم کریں...
لاش قاسم کی ٹکڑے ہویء دشت میں
قلب اکبر پہ برچی لگی دشت میں
ننھے اصغر کی گردن چھدی دشت میں
ہوگےء قتل عباس بھی دشت میں
لٹ گیا دشت میں گلشن فاطمہ
آؤ ماتم کریں...
چور زخموں سے ہے فاطمہ کا پسر
ہے جبیں سجدہء حق میں خم فرش پر
کند خنجر سے کٹتا ہے پیاسے کا سر
خون چہرے پہ ملتے ہیں خیرالبشر
از زمیں تا فلک اب ہے شور بکا
آؤ ماتم کریں...
اب پدر کو سکینہ کہاں پاےء گی
کس کے سینے پہ بچی کو نیند آےء گی
یاد بابا جب آےءنگے گھبراے گی
نرغہء اہل شر ہے کہاں جاےء گی
ڈھیر لاشوں کے ہے خون بکھرا ہوا
آؤ ماتم کریں...
غم نصیبوں کے خیمے جلاے گےء
فرش پر عرش والے بٹھاے گےء
ایک بچی کو درے لگاے گےء
جتنے ممکن تھے سب ظلم ڈھاے گےء
ایک بیمار آہن میں جکڑا گیا
آؤ ماتم کریں...
آل کا غم مگر جزوِ ایمان ہے
آشک آیات ہیں درد قرآن ہے
حشر کا مرحلہ کتنا آسان ہے
داغ ماتم ہی بخشش کا سامان ہے
جزب کرلو اسی آشک میں کربلا
آؤ ماتم کریں...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.