Aao hum karein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Mohsin Ali
آئو ہم کریں یہ شہ کا ماتم
اے حسینیو
مجلسِ عزا جہاں ہوئی ہے
وہ مکاں ارم سے کم نہیں ہے
دیکھ کر یہ بولے چاند تارے
ہر حسیں جگہ سے یہ حسیں ہے
سچے دل سے جو آئے گا یہاں
دل کی آرزو پائے گا یہاں
شہ کے غم میں کر لو آنکھیں پُرنم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
تشنہ لب سکینہ کی سبیلیں
کس حسیں طرح سے یہ سجی ہیں
آج بھی مشک و علم کی نسبت
چچا اور بھتیجی سے جُڑی ہے
شہد سے شیریں اس کا ذائقہ
ہر مرض کی ہے بس یہی دوا
یہ عزا ہے زخمی دل کا مرہم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
ماتمی جلوس شاہِ دیں کا
پرچمِ عباس ہے نگہباں
عصمتِ علم کے واسطے تم
کر دو اپنے جان و دل کو قرباں
پرچمِ غازی کو جو اٹھاےگا
زہرا کی دُعا وہ شخص پائے گا
اونچا ہی رہے گا اپنا پرچم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
ہرعمل سے اونچا ہو گیا یہ
شہ کے غم میں جو اشک بہے ہیں
اشکِ غم ہیں موتیوں کی مانند
کاکنی رومال میں سجے ہیں
ذکرِ حسین غم شدہ بھی ہے
غم میں مبتلا انبیائ بھی ہیں
جی اصول دیں کا ہے یہ غم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
فرشِ غم جہاں جہاں بچھا ہے
عرش کے فرشتے بھی وہیں ہیں
کرتے ہیں نبی بھی آہ و زاری
جانی اس کی زینبِ حزیں ہیں
ماتمی یہاں مرتضیٰ بھی ہیں
نوحہ گو یہاں فاطمہ بھی ہیں
ہے بڑی پُر نور مجلسِ غم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
نوحہ مرثیہ کی یہ صدائیں
گونجتی ہیں جب کبھی فضا میں
پاتا ہے سکوں مضطرب دل
ذکرِ شاہِ دیں کی دیا میں
ہے عزائے شاہ حق کا راستہ
آ کے تم یہاں مانگ لو دُعا
شہ کا نام لیتے رہو ہر دم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
مجلس و ماتم میں رات بھر جو
جاگتی رہتی ہیں جن کی آنکھیں
عرشِ آفتاب سے منور
حشر میں ہوتی ہیں اُن کی آنکھیں
احمدو محسن کی یہ صدا ہے
دونوں کی اس غم سے ہی بقا ہے
کرتے ہیں نوحہ یہ دونوں بہم
اے حسینیو
آئو ہم کریں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.