Aao chale karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar
ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلا
حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا
چلو چلو ہمیں تمہیں پکارتی ہے کربلا
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا بن کے سفیران عزا
تم بھی چلو ہم بھی چلیں
ساتھ ہو زہرا کی دعا
آؤ چلے کربوبلا بن کے سفیران عزا
کربوبلا میں تمہیں قرآن ملے گا
فاطمتہ الزہرا کا فیضان ملے گا
تم کو ہر اک ملک کا انسان ملے گا
پرچم عباس نگہبان ملے گا
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا۔۔۔
آؤ چلیں پرچم عباس اٹھا کر
شہر نجف سے چلے کربوبلا مل کر
شہ کے عزاداروں کا ہو ساتھ سمندر
پل میں بدل جاے گا ہم سب کا مقدّر
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا۔۔۔
دینے چلیں پرسہ حسین ابنِ علی کا
نوحہ پڑھے چل کے علمدار جری کا
مومنوں ماتم کرے ہمشکل نبی کا
قاسم و بے شیر کا پرسہ دے سبھی کا
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا۔۔۔
شکر خدا مولا کے زوار بنے ہم
آل محمد کے طرفدار بنے ہم
حیدر کرار کے حب دار بنے ہم
زہرا کے بچوں کے عزادار بنے ہم
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا۔۔۔
مانگو دعا انکی بھی پوری ہو دعائیں
دیتے ہیں مولا کو جو جو رو رو کے صداییں
مولا میرے جلد انہیں در پہ بلاییں
کرتے ہوۓ ماتم شبیر وہ آییں
چلتے رہو ساتھ لیےء سارا زمانہ
آؤ چلے کربوبلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.