Aao azadaron
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
آؤ عزاداروں
اب تک ہے زبانوں پہ علمدار علمدار
اے قافلہء شاہ کے سالار علمدار
عباس علمدار
اک صدا کانوں میں ابھی تک
گونج رہی ہے لوگوں سنو
یہ ہے صدا خاتون جناں کی
ہم بھی کہے اور تم بھی کہو
کیوں نہ کہے عرفان اور مظہر
آؤ دعا زہرا کی پاییں
آؤ عزاداروں آؤ علم غازی کا اٹھاییں
یہ وہ علم ہے جس کا پھریرا
ثانیء زہرا کی چادر ہے
ہاں یہ علم جس گھر پہ لگا ہو
سایۂ زہرا میں وہ گھر ہے
کیا ہے علم کیا اسکی عطا ہے
آؤ زمانے بھر کو بتاییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
آؤ زمانے بھر کو بتاییں
ہم پہ ابو طالب کا کرم ہے
پاس نہیں آے گا کوی غم
سایہ فگن جب تک یہ علم ہے
آؤ علم کے ساے میں آؤ
غم کا ہر اک احساس مٹاییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
غم کا ہر ایک احساس مٹا کر
پیار کرے سرکار وفا سے
پیار کے بدلے پیار ملے گا
تم کو نبی سے اور خدا سے
ساتھ چلے ہم کیوں دنیا کے
دنیا تو اپنے ساتھ چلاییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
دنیا ہمارے ساتھ چلے گی
اور قیادت شیر جری کی
سارے عالم جھک جاییں گے پھر تو
بات رہے گی ایک علم کی
خواب یہی تھا بنت علی کا
کیوں نہ اسے تعبیر بناییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
خواب کو جب تعبیر ملے گی
قول یہ پورا ہوگا کسی کا
کوئی کہے گا میرا ہے مولا
کوئی کہے گا میرا ہے مولا
آیینگے پھر ہر گھر سے یقیناً
نوحے کی اور ماتم کی صداییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
نوحے کی اور ماتم کی صدا سے
گونج رہا ہوگا یہ زمانہ
سارا جہاں یہ بات کہے گا
ناد علی ہے قومی ترانہ
قومی علم اور قومی پرچم
دونوں میں ہے جو فرق مٹاییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
دونوں میں ہے جو فرق مٹانے
گھر سے چلے تھے سبط پیمبر
چند جواں اور کچھ بچوں سے
شہ نے دیا ترتیب ایک لشکر
آؤ اسی لشکر کی یادیں
سارے جہاں کے دل میں جگاییں
آؤ عزاداروں۔۔۔
سارے جہاں کے دل میں جگاییں
یاد اسی عاشور کی شب کی
ایک علم تھا آس وہاں پر
بالی سکینہ اور زینب کی
آس بنا جو اہلِ حرم کی
ہم بھی اسی سے آس لگائیں
آؤ عزاداروں۔۔۔
آس گیء فرزند علی کی
جب یہ علم مقتل میں گرا تھا
ایک طرف شبیر اور زینب
ایک طرف سادات کا نوحہ
اے قافلہء شاہ کے سالار علمدار
عباس علمدار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.