Aagaya mahe moharam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
چاند محرم کا نظر آ گیا
چھا گئی غم کی فضا
حسین یا حسین یا حسین یا حسین
آ گیا ماہ محرم بچھ گیا فرش عزا
عرش سے آنسو بہانے آ گئی ہیں فاطمہ
زیب تن اہلِ عزا نے کر لئے کالے لباس
ہاتھ ہے سینوں پہ آنسو آنکھ میں چہرے اداس
ہے جلوس غم کہیں پر اور کہیں مجلس بپا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
نصب کرتی ہیں عزا خانے کنیزان بتول
ہاتھ میں پٹکا علم کا لب پہ نوحہ دل ملول
علقمہ آنکھوں سے جاری لب پہ ہائے کربلا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
دیکھ کر ماہ عزا کو ماں نے بچوں سے کہا
آؤ میں تم کو بتاؤں کیا ہے تہذیب عزا
با وضو ہو کر ہی پڑھنا سوز نوحہ مرثیہ
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
یہ عزاداری چلی ہے سید سجاد سے
ذاکری کی ابتداء ہے زینب ناشاد سے
پیروی سجاد کی ہے بیڑیاں شال عزا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
بن کے سقائے سکینہ طفل اور پیر و جواں
سیدوں کے گھر پہ جا کے پرسہ دیتے ہیں وہاں
یہ وہی دن ہے کہ جس میں آپ کا گھر لٹ گیا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
تعزیے جھولے سبیلیں نسبت شبیر ہے
یاد میں اک بے وطن کے حلقۂ زنجیر ہے
اپنے ہی خوں میں نہا کے کہتے ہیں خونی قبا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
آج ہر دل میں بسا ہے تیرا ہی غم یا حسین
غیر مسلم بھی مناتے ہیں محرم یا حسین
اک تیرے غم نے ہی مولا سب کو یکجا کر دیا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
چار سو فرحان و مظہر مومنوں کا قتل عام
ایک پل کو روک پایا کیا محرم کا نظام
بھول جاتے ہیں یہ کہہ کر اپنے غم اہلِ عزا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.