Aa rahi hai yehi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Rizwan Zaidi
آرہی ہے یہی ہر ماتمی سینے سے صدا
حشر تک جاری رہے گا یہ غمِ کرب و بلا
یا حسین یا حسین یا حسین
سایہ گر اپنے سروں پر ہے علم غازی کا
ہم عزادار ہیں ہم پر ہے کرم غازی کا
غم منائیں گے اسی طرح سے ہم غازی کا
کس کی ہمت ہے کہ اِس غم سے ہمیں روکے بھلا
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
جس کی تقدیر میں شبیر کا ماتم ہوگا
اُس کو دنیا کا نہ محشر کا کوئی غم ہوگا
وہ تو نبیوں کی بھی نظروں میں مکرم ہوگا
اُس کو بخشش کی سند دے گا نصیری کا خدا
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
ایک دن سب کو شفا دیگی شفا کی خوشبو
ایک دن آئے گی ہر دل سے وفا کی خوشبو
ایک دن چار سو مہکے گی عزا کی خوشبو
ایک دن آئے گی ہر گھر سے یہ ماتم کی صدا
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
دین پر ہے تیرا احسان میرے مولا حسین
تو ہے اسلام کی پہچان میرے مولا حسین
تجھ پہ قربان میری جان میرے مولا حسین
تیرے صدقے میں ملی دینِ محمد کو بقا
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
تیرے لشکر کا علمدار ہے وہ شیرِ جری
جس کی ہیبت سے لرزتا ہے اجل کا دل بھی
دھوم کونین میں ہے جس کی وفاداری کی
جس نے پانی پہ لکھا پیاس سے قرآنِ وفا
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
میں ہوں اک خادم سرکارِ شہنشاہِ وفا
نام گوہر ہے میرا اور یہ دعویٰ ہے میرا
پاک پاکیزہ لہو جس کی رگوں میں ہوگا
اس کو ماتم میں بھی آئے گا عبادت کا مزہ
یا حسین یا حسین یا حسین
آرہی ہے یہی ہر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.