Aa rahe hai teri janib
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
مشک نصرت کے لئے ہے اربعین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب اے زمین کربلا
عورتیں بچے ہیں بوڑھے اور جواں بھی ساتھ ہیں
قدسی و جن و ملک کون و مکاں بھی ساتھ ہیں
زایر کربوبلا مہدیء جاں بھی ساتھ ہیں
بڑھ رہے ہیں شوق سے سب شایقین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
روضہء حیدر سے ہوتی ہے وفا کی ابتدا
معجزہ جس کو ہے سمجھا یہ ہے زہرا کی دعا
ہے کروڑوں کا جلوس اور ساتھ ہے فرش عزا
اب نجف تک بچھ گئی ہے سر زمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
اس زیارت کے سفر میں صاحب کردار ہے
پرچم عباس ہاتھوں میں ہے سب بیدار ہیں
اے امام عصر نصرت کے لئے تیار ہیں
منتقم کے منتظر ہیں مومنین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
لشکر مہدی کا رعب و دبدبہ یہ منزلت
یہ نجف سے کربلا تک کا سفر ہے معرفت
مرگ بر تاغوت ہے یہ مرگ بر صفیانیت
نصرتِ مہدی کرو زیر نگین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
خانۂ کعبہ کی دیواروں سے اٹھا شور و شین
آسماں کو دیکھتا ہے فاطمہ کا نورِ عین
حج کو عمرے میں بدل کر چل دیے مولا حسین
اعظمین حج ہوے ہیں اعظمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
پردہء غیبت اٹھے گا میرے مولا آییں گے
گر بلایا آپ نے پیدل بھی چل کر جاییں گے
ساتھ میں ماں باپ بچے اور بھای لاییں گے
کر قبول ان زحمتوں کو اے مکین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
ایک مجلس ہوگی روضوں پر پہنچ کر اور بین
اک طرف عباس ہونگے اک طرف مولا حسین
کیسا گریہ ہوگا کیا ذاکر کی ہوگی زیب و زین
اک جگہ ہونگے بہتر سامعین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
چودہ فرسق تک ہمیں کھانا کھلاتا کون ہے
زایر شبیر کو پانی پلاتا کون ہے
صاف جوتے کر کے یہ آنسوں بہاتا کون ہے
اللّٰہ اللّٰہ دیکھو شان زایرین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
ہو شرف حاصل زیارت کا قمر مانگو دعا
شادماں ہر ایک قدم پر بس یہی ہے سونچتا
روضہء عباس دیکھوں گا تو حالت ہوگی کیا
سامنے جب آے گی میرے زمین کربلا
آ رہے ہیں تیری جانب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.