Zehra sachi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
سچے ہو تو سب کو بتانا زہرا سچی ہے
جھوٹا ہے یہ سارا زمانہ زہرا سچی ہے
فخر مریم حکم جو دیتی غاصب کے دربار میں بھی
آتے فلک سے کہنے عیساء زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
فضہ نے پوچھا میں نے سنا ہے آپ فلک پر تھے مصروف
بولے علی ہنس کر اے فضہ زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
آخری ماتم دار کہے گا جاتے ہوئے یہ جنت میں
پورا کیا ہے اپنا وعدہ زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
کتنے انپڑھ جاہل تھے ہم سمجھے نہیں تحریر نبی
تم کو نبی نے لکھ کے دیا تھا زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
ماں سے دلہن کی موت یہ بولی ملکۂ کن ہے یہ بی بی
بیٹی ہو جائے گی زندہ زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
عید کے کپڑے آ جائیں گے کب اور کیسے رب جانے
بیٹوں کو تو اتنا پتہ تھا زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
زہرا کو جھٹلایا جس دم چپ تھے مدینے والے مگر
چیخ رہا تھا روضہء نبی کا زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
خواب میں جانے کونسا منظر دیکھا کمسن شبر نے
چونک کے کہتا تھا شہزادہ زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
ہونٹوں پر تطہیر کی آیت قبر کی مٹی ہاتھوں میں
کہتے تھے رو رو کر مولا زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
وعدہ کیا تھا بیٹے سے میں ذبح کے وقت آ جاؤں گی
دیکھو نبھایا اپنا وعدہ زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
دوڑ کے ماتھا چوم لیا بیٹی نے علی کی اے سجاد
غازی نے پہلی بار جو بولا زہرا سچی ہے
زہرا سچی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.