Zakhmi hai fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
در جل چکا ہے یوسف زہرا کب آؤ گے
زہرا صدائیں دیتی ہیں مولا کب آؤ گے
العجل العجل العجل العجل العجل العجل
اللہم عجل لولیک الفرج فرج
زخمی ہے فاطمہ ٹوٹی ہیں پسلیاں
یا صاحب الزمان یا صاحب الزمان
دے کر صدائیں آپ کو لیتی ہیں ہچکیاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
پہلو شکستہ ہوگیا جلدی سنبھال لو
بنت نبی کو آگ سے آکر نکال لو
مولا تمہاری دادی ہیں شعلوں کے درمیاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
دیکھا تو ہوگا ظلم نگاہ امام سے
بیٹوں کے سامنے کبھی لوگوں کے سامنے
کھائے نبی کی بیٹی نے درے کہاں کہاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
افضل جو بوتراب ہیں کل کائنات سے
خیبر کو فتح جس نے کیا اپنے ہاتھ سے
وہ شیر کبریا کہاں اور رسیاں کہاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
مادر کا چہرہ تکتی ہے حسرت سے بار بار
زینب کے ساتھ ساتھ ہے کلثوم بے قرار
چہرے پہ نیل دیکھ کے روتی ہیں بیٹیاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
اک زلزلہ سا طاری تھا قبر رسول پر
ظالم نے ایسے ہاتھ اٹھایا بتول پر
بکھری زمیں پہ ٹوٹ کے زہرا کی بالیاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
کس دن ظہور پاؤ گے اے ابن فاطمہ
بتلا رہی ہے زہرا کی یہ زیر در صدا
یثرب پہ تم نے دیکھی ہے زخموں سے چور ماں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
اے وارث رسول قیامت پھر
آ گئی
غیبت میں تم ہو اور شہادت پھر آ گئی
آکر سنا تو دو ہمیں غربت کی داستاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
ہر دشمن بتول کو ٹکڑوں میں باٹ دو
تم کو قسم حسین کی وہ ہاتھ کاٹ دو
جس ہاتھ کا ہے بی بی کے رخسار پر نشاں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
ایام پرسہ داری زہرا کا واسطہ
کرتے ہیں قم میں میر تکلم یہ سب دعا
ماتم کرے بقیع میں ہر ماتمی جواں
یا صاحب الزمان۔۔۔
زخمی ہے فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.