Ye ghurbate ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
پہلو بھی شکستہ ہے اور قبر بھی ٹوٹی ہے
زہرا کی غریبی ہی حیدر کی غریبی ہے
یہ غربت علی ہے یہ غربت علی ہے
حق مانگنے جو زہرا دربار میں گئی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
آواز آ رہی ہے میں بنت مصطفیٰ ہوں
بابا کے کلمہ گویوں میں ہی تو فاطمہ ہوں
پہچاننے سے دنیا انکار کر رہی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
سن کر سلام حیدر کوئی نہیں ہے رکتا
واجب نہیں سمجھتا کوئی جواب دینا
افسوس فاطمہ بھی یہ بات جانتی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
مسجد میں سر جھکائے مولا کھڑے ہوئے ہیں
حاکم کی تہمتوں کو چپ چاپ سن رہے ہیں
صدیقہ سب کے آگے جھٹلائی جا رہی تھی
یہ غربت علی۔۔۔
کہتی ہے رو کےزہرا جانے نہ دونگی تنہا
پٹکے میں مرتضی کے ہے ہاتھ سیدہ کا
اب ہے کسی کا درہ اور دختر نبی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
اک کوچے میں پہنچ کر دیکھا ہے مجتبیٰ نے
ظالم نے ضرب ماری کیسے خدا ہی جانے
بنت نبی زمیں پر غش کھا کے گر پڑی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
مظلوم کربلا کو یاد آ گئی سکینہ
بیٹی پہ مصطفیٰ کی قنفذ کا ہاتھ اٹھا
پہلو میں مرتضی کی تلوار رو پڑی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
پہلو بھی ہے شکستہ ہاتھوں پہ بھی ہے چھالے
ہے آپ کی امانت اب آپ کے حوالے
یہ کہکے مرتضی نے میت نبی کو دی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
کافی ہے بس یہ فقرہ رونے کو زندگی بھر
ہاتھوں کو اپنے اکثر کہتے تھے مل کے حیدر
خیبر شکن کی زوجہ گھٹ گھٹ کے مر گئی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
کیسے لکھے تکلم غربت علی ولی کی
زوجہ صحابیوں کے دربار میں گئی تھی
بیٹی شرابیوں کے دربار میں گئی ہے
یہ غربت علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.