Ye baade nabi ro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
یہ بعد نبی رو کے کہتی تھی زہرا
کہ اک ہاتھ پہلو سے اٹھا نہیں ہے
میرے بابا تم جو سدھارے جہاں سے
میری زندگی ہے عبارت فغاں سے
یہ غم کوئی کم تو نہیں میرا کہنا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
جنہیں آپ کہتے تھے امت ہے میری
انہوں نے ہی مجھکو گھڑی یہ دکھائی
میرے لب پہ ہر وقت رہتا ہے نوحہ
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
بہت خوب اجر رسالت ہے پایا
ہے اک ہاتھ مصروف ماتم میں بابا
میں کیسے سنبھالوں گی اپنا کلیجہ
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
وہی لوگ محسن کے قاتل ہیں بابا
کہ جن کے لئے آپ تھے مثل زہرا
وہی لوگ دیتے ہیں اب مجھکو طعنہ
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
سجے گا بازار روز جزا کا
خدا مجھ سے پوچھے گا احوال میرا
یہی مرثیہ ہوگا اس دن بھی میرا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
بلایا گیا مجھکو دربار میں بھی
لعینوں نے جھٹلای میری گواہی
اور اب مجھ پہ یہ بھی ستم ایک ٹوٹا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
میرا دل بھی اور میرا گھر بھی جلایا
میں بنت پیمبر ہوں یہ بھی نہ سوچا
دیا کیسا زخم یہ امت نے بابا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
جنھوں نے دیے ہیں زخم اتنے
یہی کل جلاےنگے زینب کے خیمے
تو زینب کو کیسے میں دونگی سہارا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
کہے مجھ سے اے کاش زینب کی مادر
رہے شادماں اس جہاں میں تو مظہر
یہ نوحہ وصیلہ بنے گا تمہارا
کہ اک ہاتھ پہلو سے۔۔۔
یہ بعد نبی رو کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.