Yaad aaogi zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
کاندھے پہ لےء بنت پیمبر کا جنازہ
جب جانے لگے سوے بقیہ میرے مولا
تھا کل کے مددگار کے ہونٹوں پہ یہ نوحہ
یاد آؤ گی زہرا یاد آؤ گی زہرا
جس وقت بقیہ سے میں گھر جاؤں گا زہرا
پھٹ جائے گا سینے میں مصایب سے کلیجہ
دروازے پہ پہنچوں گا تو پھر ضبط نہ ہوگا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
دروازے کی کیلوں پہ نظر جاے گی جس دم
بڑھ جاےگا اے مادر حسنین میرا غم
چھا جائے گا حیدر کی نگاہوں میں اندھیرا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
صدمے کی چھری دل پہ ہر ایک وقت چلے گی
کنفز کی جفا حشر تلک یاد رہے گی
جب جب بھی مصلے پہ میں تسبیح پڑھوں گا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
گھٹ گھٹ کے وہ رونا وہ سسکنے کی صداییں
وہ درد کی شدت وہ اذیت وہ کراہیں
میں بھول نہ پاؤں گا تمہارا وہ تڑپنا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
ہر طرح سے بچوں کو سنبھالوں گا میں بی بی
نازوں سے بڑے پیار سے پالوں گا میں بی بی
بن آپ کے کھاییں گے نہ جس وقت وہ کھانا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
صدمہ مجھے محسن کے گزرنے کا رہے گا
آنسوں نہیں آنکھوں سے میری خوں بہے گا
آے گا میرے سامنے جب بھی کوئی بچہ
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
غربت میں مصیبت میں میرا ساتھ نبھایا
زخمی تھی مگر مجھکو لعینوں سے بچایا
یاد آے گا ہر وقت یہ احسان تمہارا
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
تابوت جو زہرا کا رکھا لا کے زمیں پر
روے ہے بہت دیر تلک ثاقیء کوثر
وایض تھا یہی حیدر کرار کا نالہ
یاد آؤ گی زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.