Ya zahra ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nadeem Sarwar
مومنوں قصہء سادات سنو
تھام کر دل یہ میری بات سنو
خوں سے لکھے ہوئے حالات سنو
یا زہرا یا زہرا یا زہرا
مومنوں قصہء سادات سنو
تھام کر دل یہ میری بات سنو
نور کونین مدینہ ہے جہاں
اک محلہ بنی ہاشم ہے وہاں
اس محلے کے ہے اک گھر کا بیاں
جس سے بہتر نہیں دنیا میں مکاں
دین و ایمان کے کردار کا گھر
پنجتن پاک کے انوار کا گھر
دختر احمد مختار کا گھر
فاطمہ حیدر کرار کا گھر
لاڈلے ان کے حسن اور حسین
اور دو بیٹیاں تھیں نور عین
ایک کلثوم تھی اک باپ کا زین
اور عباس دل و جان کا چین
گھر یہ تھا بیت خدا
جس میں قرآن اترا
اور کس طرح لٹا
انکا رتبہ نہ زمانہ سمجھا
---یا زہرا علی
کیسی مظلوم مگر تھیں زہرا
باپ کے غم میں بھی رونے نہ دیا
حق سے محروم کیا وا ابتا
آج بھی جس کی لحد بے سایہ
جس پہ جلتا ہوا دروازہ گرا
ہوگیء پہلو شکستہ زہرا
قتل محسن بھی ہوا واویلا
بعد زہرا وہ علی کا گریہ
مسجد کوفہ میں پھر شور اٹھا
ہاے حیدر پہ چلی تیغ جفا
تھی صدا فزت و بے ربل کعبہ
گھر میں زہرا کے قیامت تھی بپا
سر سے سایہ جو اٹھا
گھر یہ ویران ہوا
تھی یتیموں کی بکا
ہاےء بابا ہاے بابا بابا
---یا زہرا علی
بعد حیدر یہ ستم اور ہوا
خوں میں شبر کا جنازہ ڈوبا
اور پھر دین جو مشکل میں گھرا
تب حسین ابن علی گھر سے چلا
کربلا جیسے ہی پہنچا کنبہ
پھر تو کیا ظلم نہ سید پہ ہوا
ملکے لاکھوں نے انہیں گھیر لیا
تین دن پہلے تو پانی نہ دیا
اور پھر مقتل سادات سجا
بھانجے بیٹے بھتیجا نہ رہا
نہ وہ لشکر نہ علمدار بچا
عصر سے پہلے وہ ھل من کی صدا
چل گئی تیغ جفا
خون بیکس کا بہا
سر سوےء نیزہ گیا
تن کو آغوش میں زہرا نے لیا
---یا زہرا علی
آگیء شام غریباں ہاے ہاے
اور پھر آگ لگی خیمے جلے
غش سے جب عابد بیمار اٹھے
قیدی کنبے کے وہ سالار بنے
ہاےء سجاد نے کیا کیا دیکھا
سر کھلے شام میں کنبہ دیکھا
جشن دربار میں ہوتا دیکھا
چھوٹی ہمشیر کا لاشہ دیکھا
قید سے چھٹ کے چلے کربوبلا
سب کا چہلم کیا ماتم بھی کیا
قافلہ جب یہ مدینہ پہنچا
اب بیاں سرور و ریحان ہو کیا
ہاے ماتم تھا بپا
جب یہ زینب نے کہا
نہ رہی میری ردا
اماں میں آگیء بھائی نہ رہا
---یا زہرا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.