Ya zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا
یا زہرا یا زہرا
اے میری بی بی تیرے در پہ استغاثہ ہے
تیرا ممنون میری شہزادی یہ جہاں سارا ہے
یا زہرا یا زہرا
تو ہمیں حفظ اور اماں دے دے
اپنی چادر کا سایباں دے دے
تیری قدرت میں کیا نہیں بی بی
تو جسے چاہے دو جہاں دے دے
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
تجھکو امت نے یوں ستایا ہے
مرگ محسن پہ بھی رلایا ہے
تجھکو بابا کے بعد امت نے
ہاے دربار میں بلایا ہے
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
بولی زہرا علی سے یہ مولا
غم یہ مجھ سے نہیں سہا جاتا
قتل محسن سے بڑھ کے مشکل تھا
بھرے دربار میں میرا جانا
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
جب تھا رسی میں مرتظی کا گلا
امتحاں ضبط کا وہ تھا تیرا
ہاں مدینہ اجڑ گیا ہوتا
تو جو دے دیتی بد دعا زہرا
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
تو ہجاب خدا ہے یا زہرا
درد تیرے ہیں سب سے پوشیدہ
کتنی مضطر ہے کتنی زخمی ہے
یا علی جانتے ہیں یا فضہ
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
اے محمد کی لاڈلی دختر
غم میں تیرے ہے مرتظی مضطر
جس نے ڈھایا تھا باب خیبر کا
گر گیا خاک پر وہ یہ کہہ کر
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
ہم کو ہر آن یہ ندامت ہے
ہم ہے مجرم تیری عدالت ہے
رزق اولاد زندگی ہر پل
جو بھی کچھ ہے تیری بدولت ہے
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
قرض مقروض کا ادا کر دے
مفلسوں کا نصیب وا کر دے
جن کی گودی ہری نہیں بی بی
ان کو اولاد تو عطا کر دے
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
وقتِ آخر ہے بس میرا بی بی
انگنت ہیں میرے گناہ بی بی
واسطہ تجھکو تیرے بچوں کا
بخشوانا میرے گناہ بی بی
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
فرش مجلس پہ اور مصلے پر
ہر جواں کہہ رہا ہے رو رو کر
ہم رہیں نہ رہیں مگر بی بی
تا قیامت رہے غم سرور
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
اے میری بی بی تیرے بچوں کا غم مناتے ہیں
اپنی اولاد سے کہیں بڑھ کے غم یہ پیارا ہے
یا زہرا یا زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.