Barsar e Neza Tere Lab Par Jo Ayat Hai Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nowroz Haider Zaidi
برسر نیزہ تیرے لب پر جو آیت ہے حسین
دو جہاں کی آج حیرت میں سماعت ہے حسین
ہے شرف تیرا تو ہے ابن علی مصطفی
ذکر یوں تیرا بھی ایک عین عبادت ہے حسین
ایک ششماہے نے کاٹا ہنس کے بیعت کا گلا
تیرے خون کا معجزہ ہے یا شجاعت ہے حسین
علقمہ کو دیدی قدموں میں جگہ عباس نے
ایک پیاسے کا یہ انداز سخاوت ہے حسین
شام والے کس طرح رکتے بھلا میدان میں
بھاگنے کی جب انہیں پہلے سے عادت ہے حسین
بھیج دو اب پردہ غیبت سے وارث دین کا
ہر طرف پھیلی ہوئی پھر سے جہالت ہے حسین
سات بیٹے پا کے راہب نے قصیدہ یوں پڑھا
سب سے اعلی دہر میں تیری عنایت ہے حسین
منبروں سے بچتا ہے جو تمہارے ذکر کو
بخدا اس شخص پہ اللہ کی لعنت ہے حسین
دیکھ لے یہ زندگی میں تیرے مہدی کا ظہور
دل میں شاہی کے بس اتنی چاہت ہے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.