Ana Botorabi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے
منسوب ہیں جو خاک در ابوتراب سے
بس یہ عقیدہ مشکل کشاء میرا مولا علی ہے
میری تسبیح یہی ہے وظیفہ جس کے سبب سب کی مشکل ٹلی ہے
ہے یہ ہی تو میری کامیابی انا بوترابی
میں شراب ولا کا شرابی انا بوترابی
میرے ہاتھوں میں نہج البلاغہ میری منزل فقط کوئے حیدر
روز سنتا ہوں خطبہ علی کا مالکن میری بانوئے حیدر
دل کے منبر پہ بیٹھے ہیں حیدر میرا چہرہ سدا سوئے حیدر
ہیں میرے ساتھ سلمان و ابوذر میری مٹی میں خوشبوئے حیدر
میرا مشکل کشاء حیدر، میرا حاجت روا حیدر، عزت اللہ علی حیدر، حجت اللہ علی حیدر
میرا عقدہ کشاء حیدر، میرے دل کی صدا حیدر، آیت اللہ علی حیدر، قدرت اللہ علی حیدر
میں ازل سے علی کا صحابی انا بوترابی
ساری دنیا فقط ہے ترابی انا بوترابی
کس نے کہا عقیدے چھپانے کا روز ہے
گھل کر منافقوں کو جلانے کا روز ہے
تیرہ رجب کو شیخ چھپے پھر رہے ہیں یوں
کہ اپنا اصلی باپ بتانے کا روز ہے
ہے خوشی سے جو چہرہ گلابی انا بوترابی
ہے کرم ہم پہ رب علی کا میں مقلد رہ انبیاء کا
ذکر حیدر جو ورثے میں پایا میں ہوں شاہکار دست خدا کا
یہ بزرگوں کی محنت کا پھل ہے مثل آدم اسی سے بنا ہوں
آج محفوظ جو اپنا کل ہے میں غبار رہ مرتضی ہوں
ہے ہماری ولا حیدر، ہے ہماری دعا حیدر، میرا قبلہ علی حق ہے، میرا کعبہ علی حق ہے
ہے ہماری وفا حیدر، میر سب دیں صدا حیدر، میرا مولا علی حق ہے، میرا نعرہ علی حق ہے
اصل میں ہے یہی کامیابی انا بوترابی
میری مٹی میں کیوں ہو خرابی انا بوترابی
میں طبیعت میں نوری نہ ناری
میری فطرت میں ہے خاکساری
آگ ہے آب ہے اور نہ ہوا ہے
میرا تینوں سے کیا واسطہ ہے
میرا قول و قسم حیدر، میرا ابر کرم حیدر
میرا لوح و قلم حیدر، میرا جاہ و حشم حیدر
آتشی نہ ہوائی نہ آبی انا بوترابی
جو حیدر کرار ہے وہ گل کا مدد گار ہے اس سے ہمیں بھی پیار ہے
نعرہ علی یاعلی
مجھ کو دنیا کا کوئی نہیں ڈر میں علی کے ہی در پر رہوں گا
گھل کے کرتا ہوں میں ذکر حیدر میں یہاں سے نہ ہرگز اٹھوں گا
رب حیدر کو کرتا ہوں سجدہ ٹھیک ہوں ان کے در سے لگائے
ہوں مسلمان سلمان جیسا جس کو ملنا ہے خود چل کے آئے
میں نصیری نہ سپر انقلابی انا بوترابی
میرے دل کی طرف حیدر، میری جاں کا ہدف حیدر
میرا شاہ نجف حیدر، میرا برج شرف حیدر
میرے حصے میں ہے یہ نوابی انا بوترابی
عین اللہ، اذن اللہ، نور اللہ، وجہہ اللہ
ایسے ہوتے ہیں علی کے نوکر
وقت پر وقت کی رفتار بدل دیتے ہیں
فطرت خنجر و تلوار بدل دیتے ہیں
دار پر لہجہ گفتار بدل دیتے ہیں
زیر خنجر بھی صدا دیتے ہیں حیدر حیدر
کیوں نہ بولے علی کا صحابی انا بوترابی
میں تکلم بھی ہوں حیدری بھی میں نمازی بھی اور ماتمی بھی
لب پہ فزت برب الکعبی ہے کامرانی میری حیدر، زندگانی میری حیدر
دست رب تک میری دستیابی انا بوترابی
خم جبیں باب حیدر پہ کی ہے
جاویدانی میری حیدر، حق بیانی میری حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.