Jo Muhammad Ka Wafadar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
جو محمد کا وفادار ہے اللہ اس کا
کربلا اس کی نجف اس کا مدینہ اس کا
زندگی ہے تو بس علی کی طرح
موت آئے تو یاحسین حسین
یاعلی یاحسین یاعلی یاحسین یاعلی یاحسین یاعلی یاحسین
آواز محمد کا اثر ختم نہ ہوگا
تھک جائے گا سورج یہ سفر ختم نہ ہوگا
مسلم ابن عقیل سفیر حسین ہے
حب علی ہے دل میں مشیر حسین ہے
وہ بادشاہ اور یہ وزیر حسین ہے
ایسا وزیر ہے کہ فقیر حسین ہے
تا حشر سفارت کا سفر ختم نہ ہوگا
یہ سلطنت عشق ہے خود دار ملیں گے
سلمان و ابوذر سے وفادار ملیں گے
عاشق یہاں میثم سے جگر دار ملیں گے
جینے کے لیے مرنے پہ تیار ملیں گے
کٹ جائے زباں عشق مگر ختم نہ ہوگا
لاریب کہ رسول کی دونوں ہیں زیب و زین
پہلو میں یاعلی ہیں تو گودی میں یاحسین
لوح و قلم کا علم کا ساحل ہے یاعلی
جب جب خدا کا ملک ہے مالک ہے یاحسین
یہ علم کا در صبر کا گھر ختم نہ ہوگا
اے میرے رب جہاں اے محمد کے خدا
عشق تو نے بھی کیا تو محمد تیرا
جس کی چاہت کے لیے یہ جہاں خلق کیا
وہ تیرا عشق ہی تھا وہ تیرا عشق ہی تھا
اے میرے رب جہاں اک عجب عشق ہوا
اے میرے رب جہاں اے محمد کے خدا
یہ تیرا عشق ہی تھا جس کی پرواز جدا
پنجتن سے جو ملا عشق کا تیرے سفر
عشق حیدر میں ملا کبھی میثم کبھی مقداد و ابوذر میں ملا
کبھی سلمان کے دل میں کبھی قنبر میں ملا
اور مقتل میں جو دیکھا تو بہتر میں ملا
لائق عشق ہے تو تیرا جلوہ ہر سو
حر کو سخی حسین نے عالی بنا دیا
ایسا کہ پنجتن کا سوالی بنا دیا
نادعلی نے اس کو جلالی بنا دیا
رومال فاطمہ نے مثالی بنا دیا
یہ در ہے عطاؤں کا یہ در ختم نہ ہوگا
ہے وقت عصر مرضی پروردگار ہے
اب پشت ذوالجناح پہ مولا سوار ہے
پہلو میں خون روتی ہوئی ذوالفقار ہے
ہمراہ ذوالجناح بھی بہت دلفگار ہے
قربان ذوالجناح پہ اور ذوالفقار پر
چلتے تھے دونوں مرضی پروردگار پر
اک ذوالفقار خلق میں دو ہاتھ سے چلی
دست حسین و پنجہ مشکل کشا علی
مصطفی کی جان وہ اللہ کا ولی
دونوں کا مرتبہ بھی دو عالم پہ ہے جلی
دونوں کا اس کمال سے سجدہ ادا ہوا
حیدر سے ابتدا ہوئی یاں خاتمہ ہوا
وہ سر کرب و بلا تیرا عاشق ہے کھڑا
خون میں ڈوبا ہوا دے چکا لخت جگر
دے چکا نور نظر دے چکا سارا وہ گھر
اور خنجر کے تلے اس کا سجدہ ہے یہ سر
نہ نماز ایسی نہ عاشق کا کلیجہ ایسا
نوک نیزہ پہ بھی کرتا ہی رہا ذکر تیرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.