Fatima Zahra Ki Sana Karte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
مثل زہرا چمک اٹھتے ہیں مقدر ان کے
جو در فاطمہ زہرا پہ جھکا کرتے ہیں
آیتیں کہتی ہیں توصیف خدا کرتے ہیں
جب علی فاطمہ زہرا کی ثنا کرتے ہیں
ہیں رسولوں کے مددگار مگر مشکل میں
نام زہرا کا علی ورد کیا کرتے ہیں
استخارہ تری تسبیح سے کر کے بی بی
مرضی اللہ کی ہم جان لیا کرتے ہیں
زیب دیتا ہے اسے ام ابیہا کا لقب
جس کی تعظیم رسول دوسرا کرتے ہیں
مرتبہ کم نہیں سدرہ سے در زہرا کا
اس جگہ آکے پیمبر بھی رکا کرتے ہیں
در حقیقت ہیں وہی لوگ وفادار رسول
فاطمہ جو ترے بچوں سے وفا کرتے ہیں
لطف آتا ہے سماعت کو تری مدحت کا
جب بھی ہم آیہ تطہیر پڑھا کرتے ہیں
وہ کوئی بھی ہوں جہنم ہے ٹھکانا ان کا
جو کسی رخ سے بھی زہرا کو خفا کرتے ہیں
سارے عالم میں تیرا نقش قدم ہے بی بی
روشنی شمس و قمر جس سے لیا کرتے ہیں
خود ہی آجاتی ہے بے ساختہ لعنت لب پر
نام جب قاتل زہرا کا سنا کرتے ہیں
روشنی ورد کیا کرتی ہے ان لوگوں کے نام
در زہرا پہ جو آنکھوں کو ملا کرتے ہیں
ہم تو طوفاں میں بھی رکھتے ہیں تبرے کا چراغ
اور ہی ہوں گے وہ جو فکر ہوا کرتے ہیں
حق زہرا کے لئے ہم تو زباں کھولیں گے
ہم نہیں ان میں جو دشمن سے ڈرا کرتے ہیں
ان کی تخئیل ہوئی میر ہلال اور وجیہہ
مدح زہرا میں جو مصروف رہا کرتے ہیں
ہم تو بس کہتے ہیں بر دشمن زہرا لعنت
جانے کیوں شیخ جی گھر بیٹھے جلا کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.