Lashe Pe Jawan Bete Ke Shabbeer Pukare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Mehdi Rizvi
لاشے پہ جواں بیٹے کے شبیر پکارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
زندہ تیرا بابا تھا فقط تیرے سہارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
عباس کے جانے سے کمر ٹوٹ گئی تھی
تم ساتھ لیے جاتے ہو بینائی ہماری
اغیار سبھی ہنستے ہیں بابا پہ تمہارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
کہتے ہیں ستمگار کہ شبیر ہے تنہا
بھائی بھی نہیں پاس نہیں ہے کوئی بیٹا
اور ہوتی ہیں اب باتیں میرے قتل کے بارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
صغری کا جو خط آیا ہے یہ بات ہے لکھی
میں سہرا لیے آؤں گی وعدہ رہا بھائی
حسرت ہے بہن کی وہ تری زلفیں سنوارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
کچھ دیر میں خیموں پہ کیا جائے گا حملہ
پھر کون بچائے گا پھپھی اماں کا پردہ
مارے گئے عباس بھی دریا کے کنارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
لیلی یہ صدا دیتی ہیں ہم شکل پیمبر
جانے نہ نظر کس کی لگی ہے تمہیں دلبر
خیمے میں چلے آؤ کہ ماں صدقے اتارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
مقتل میں یہ منظر تھا قیامت سے بھی بڑھ کر
یہ کہتے ہوئے مولا کو غش آگیا قنبر
اک بار تو لگ جاؤ گلے آکے ہمارے، اٹھ جاؤ اے پیارے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.