Ishq Karne Ka Falsafa Kya Hai?
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Saleem Mastan
عشق کرنے کا فلسفہ کیا ہے؟
پہلے سمجھو تو کربلا کیا ہے؟
بولے بے شیر جانے دو میداں
میں بتاؤں گا حرملہ کیا ہے
جسم میرا ہے خون بھی میرا
تجھ کو زنجیر سے ہوا کیا ہے؟
ماتم شاہ اور ولائے علی
اور اسلام میں رکھا کیا ہے؟
حر بنو گے تب ہی تو سمجھو گے
خیمہ شاہ کا دیا کیا ہے؟
دوسری کس طرح بنے زہرا
دوسرا اور مرتضی کیا ہے؟
سجدہ مصطفی نے بتلایا
ابن زہرا کا مرتبہ کیا ہے؟
اکبر و مصطفی علی و جری
اب سمجھ آیا آئینہ کیا ہے؟
جلتا دیکھا جو دیپ خیمہ کا
تب حقیقت کھلی ہوا کیا ہے؟
بات کرنے چلے ہو حیدر کی
تم کو سلمان کا پتہ کیا ہے؟
ایک بھائی ملا ہے دوجے سے
اور معراج میں ہوا کیا ہے؟
اس کو ماتم کی صف میں دیکھا نہیں
یہ مصلے پہ مانگتا کیا ہے؟
خط کے کھینچنے سے ہی عدو بھاگے
اب سمجھ آیا باوفا کیا ہے؟
بولے سلمان سے یہی بوذر
کچھ تو بتلاؤ مرتضی کیا ہے؟
طنز ہے تیر پر یہ اصغر کا
اور ہنسی کا بھی ترجمہ کیا ہے
ابن زہرا نے لا کہا تب ہی
ہم سمجھ پائے لاالہ کیا ہے
بت کدہ ہو گیا ہے قصر یزید
بنت حیدر نے یہ کہا کیا ہے؟
پوچھتا ہے امام وقت رضا
اے پھپھی جان فیصلہ کیا ہے؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.