Gham Mein Dooba Hua Karbal Ka Musafir Dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Akbar Abbas
غم میں ڈوبا ہوا کربل کا مسافر دیکھا
روتے شبیر کو زہرا کی لحد پر دیکھا
اپنا سر مار کے دیوار سے رویا غازی
جب نبی زادی کو آتے ہوئے باہر دیکھا
دور تک پھیلی ہے قاسم کی جوانی رن میں
دیر تک ڈھونڈتا پھر سبط پیمبر دیکھا
نور آنکھوں کا گیا قاتلوں سے پوچھے حسین
کوئی بتلائے کسی نے میرا اکبر دیکھا
راوی لکھتے ہیں کے سجاد کو جب ہوش آیا
جلتے خیام میں زینب کو کھلے سر دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.