Charcha Hai Yeh Gali Gali Shabir Ke Matam Daron Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajeeh Hasan Zaidi
چرچا ہے یہ گلی گلی شبیر کے ماتم داروں میں
لے کے چلو عباس کا پرچم پھول کھلیں انگاروں میں
روتا ہے دو لاکھ کا لشکر ساری کمانیں ٹوٹ گئیں
ایک تبسم کھیل رہا ہے تیروں کی بوچھاڑوں میں
مومن کی پہچان ہے یہ ایمان ابو طالب کی قسم
فرش عزا پر رونے والا رو نہیں سکتا غاروں میں
موت کا سناٹا ہے چھایا ایک قیامت برپا ہے
لہجہ حیدر گونج رہا ہے کوفے کے بازاروں میں
سر پر پاؤں رکھے ہے کوئی، کوئی رکھے ہے پاؤں پہ سر
ایسی بھگدڑ مچی ہوئی ہے گھاٹ کے پہرے داروں میں
مدحت ایماں کی لذت کو کفر کے پالے کیا جانیں
ذکر علی ہوتا ہے ہمیشہ نسلی غیرت داروں میں
نیند بھی ہے نایاب علی کی بیداری بھی ہے نایاب
جاگتے ہیں تکبیروں میں اور سوتے ہیں تلواروں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.