Ali Haq
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
لکار رہا ہے قہر خدا یا بول رہا ہے شیر جلی
بجلی کی گرج ہے لہجے میں قدموں کی دھمک سے موت ٹلی
کل کا مددگار علی، حیدر کرار علی
سید و سردار علی مولا، علی حق علی
سورہ الحمد کا پیغام علی ہے
دیکھیے تفسیر والاکرام علی ہے
سب کا مددگار ہر اک گام علی ہے
چاند پہ لکھا ہوا ایک نام علی ہے
ہر جگہ موجود علی، شاہد و مشہود علی
کعبے کا مولود مولا علی
جس پہ پڑے کوئی مصیبت وہ پکارے علی
میرا علی دیتا ہے دنیا کو سہارے علی
بگڑے ہوئے کام بھی سب کے سنوارے علی
اس کے اشاروں پہ چلے چاند ستارے علی
کیا ہے دل و جان علی، تجھ پہ ہوں قربان علی
بوذر و سلمان مولا علی
آیا محمد سے علم تیغ خدا سے علی
جو نا کبھی پیچھے ہٹا دشت وغا سے علی
تیر سے تلوار سے جرات سے وفا سے علی
جیتا نہیں کوئی کبھی شیر خدا سے علی
ہر گھڑی تیار علی، جیت کا معمار علی
صفدر و جرار مولا علی
ذات خدا ذات محمد کی قسم ہے
میرا علی دین و شریعت کا بھرم ہے
ایک نہیں چار صحیفوں میں رقم ہے
جتنی بھی توصیف لکھی جائے وہ کم ہے
سارا ہی قرآن علی، برسر میدان علی
دین کا سلطان مولا علی
میرا ایمان علی، میری پہچان علی
میرا قرآن علی، میری سلطان علی
میرا کلمہ بھی علی، میرا سجدہ بھی علی
میرا قبلہ بھی علی، میرا کعبہ بھی علی
عین اللہ علی، وجہ اللہ علی
ولی اللہ علی، اسد اللہ علی
ہاں یہ میرے مولا علی کا ہے مقدر علی
جس کی ولادت کے لیے رب نے دیا گھر علی
قبلہ عالم ہے زچہ خانہ حیدر علی
مل کے لگاتے رہو اب کعبے کے چکر علی
کعبے کی دیوار علی، کہتی ہے ہر بار علی
تو ہے میرا پیار مولا علی
نعرہ سلمان علی، میثمی اعلان علی
دین کی پہچان علی، دین کی ہے شان علی
مظہر یزدان علی
علی علی، علی حق علی
کل کا مددگار علی، حیدر کرار علی
سید و سردار علی مولا، علی حق علی
زینب کی خطابت میں علی بول رہے تھے
عابد کی عبادت میں علی بول رہے تھے
سادات کی ہمت میں علی بول رہے تھے
جذبوں کی طہارت میں علی بول رہے تھے
برسر بازار علی، برسر دربار علی
قافلہ سالار مولا علی
پیاسوں کے لیے آس جو سقا تھا علی تھا
دریا کے کنارے بھی جو پیاسا تھا علی تھا
پامال سر دشت جو دولہا تھا علی تھا
شبیر کے ہاتھوں پہ جو بچہ تھا علی تھا
دشت کا مہمان علی، دین پہ قربان علی
بولتا قرآن مولا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.