Sare Jahan Ke Lab Par Hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
کیسا پیارا نعرہ ہے یہ میرے مولا، سب نے دل سے مانا ہے یہ
ہر دل نے پکارا ہے یہ سب نے جس کو پانا ہے یہ
مولا یہ ہمارا ہے یا مولا یاحسین، ہم سب کا خزانہ ہے یہ یا مولا یاحسین
مولا ہمارا جس کے دل میں بھی رہے گا
حر کی طرح سے اس کا دل بھی یہ کہے گا
تم بے مثال مولا، تم لازوال مولا
ہر دل سے آ رہی ہے مولا یہ صدا
ہوگا جب بیدار یہ زمانہ یاحسین تیری قربانی مولا دیتی ہے گواہی
سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین ہر دل پہ ہوگی مولا تیری بادشاہی
سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین تیرا ہی نام ہوگا، تیرا پیغام ہوگا
ہوتا تھا یاحسین، ہوتا ہے یاحسین، ہوتا رہے گا یاحسین سب کے دلوں میں ہوگی زندہ کربلا
حسین یاحسین، حسین یاحسین، حسین یاحسین، حسین یاحسین گھر گھر ہوگا آپ کا جب آنا یاحسین
سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین
ہوگا جب بیدار یہ زمانہ یاحسین
سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
واللہ دیں است حسین، دیں پناہ است حسین
ایسا ہے ایسا میرے مولا کا گھرانہ جو نہ کیا کسی نے تم نے کر دکھایا
رب نے بنایا جس کی خاطر یہ زمانہ راہ خدا میں مولا گھر کا گھر لٹایا
سید سلطان کا گھر، گل ایمان کا گھر تم پر سلام مولا ہر صبح و شام مولا
نوکر ہے جس کے گھر کا سارا یہ جہاں تم سا نہیں ہے مولا کوئی دوسرا
سمجھیں گے جب آپ کا گھرانہ یاحسین ہوگا ہر انسان جب تمہارا یاحسین
سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین سارے جہاں کے لب پر ہوگا، ہوگا یاحسین
آ دیکھ ذرا یہ کرب و بلا
کیا نور خدا کا بکھرا ہے
حیران کروڑوں آنکھیں ہیں
ہر سمت حسین کا جلوہ ہے
کل جلتا ہوا اک صحرا تھا
اب جنت کا اک ٹکڑا ہے
کل پاک حسین اکیلا تھا جو بیت گیا
اب اس کے ساتھ زمانہ ہے ہر دور تمہارا
آئے گا مولا ہمارا یاحسین
یاحسین ہم سب کا نعرہ ہے یاحسین
جاری تھا جاری ہے اور جاری ہی رہے گا جب بھی آئیں گے مولا امام زمانہ
ہر غم پہ غم تمہارا بھاری ہی رہے گا ان کے لبوں پہ ہوگا نوحہ کربلا کا
تم پر قربان مولا ہم سب کی جان مولا ہر دل بیدار ہوگا شہ کا زوار ہوگا
تم ہی رہو گے مولا سینوں میں سدا ساری دنیا میں ہوگا ذکر کربلا
دل ہوگا آپ کا ٹھکانا یاحسین ماتم ہوگا آپ کا پھر ایسا یاحسین
شبیر کے جیسا دنیا میں نہ آیا تھا نہ آئے گا
اللہ سے ایسا عشق بھلا اب کر کے کون دکھائے گا
قرآن شہ والا کی طرح نیزے پر کون سنائے گا
اب کرب و بلا جیسی بستی نہ کوئی اور بسائے گا
یا شاہ زمن اے زخمی بدن ہر پکارا، یاحسین
تیرا دین بھی تو بھی سچا ہے ہر آنکھ کا تارا، یاحسین
تو زندہ ہے پائندہ ہے ہر قوم کا نعرہ، یاحسین
یہ سارا زمانہ کہتا ہے مولا ہمارا، یاحسین
یاحسین
یاحسین
یاحسین
یاحسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.