Sab Shaheedon Se Juda Hai Yeh Maseebat Teri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
سب شہیدوں سے جدا ہے یہ مصیبت تیری
اک دن میں ہوئی دوبار شہادت تیری
ہچکیاں لیتی رہی پیاس کی شدت سے حیات
سامنے نظروں کے بہتا رہا دریائے فرات
اور کملاتی رہی پھول سی صورت تیری
ظالموں نے تجھے ایسا کیا پارہ پارہ
کبھی نیزہ کبھی پیکان ستم سے مارا
کتنی پر درد ہے اصغر یہ مصیبت تیری
بستر خاک پہ زنداں میں کہاں سوتی ہے
اب تو دن رات تیری یاد میں بس روتی ہے
مار ڈالے گی سکینہ کو یہ فرقت تیری
آسماں بار الم دیکھ کے تھراتا رہا
صبر ایوب کو میدان میں غش آتا رہا
اور شبیر بناتے رہے تربت تیری
ہاشمی خوں کا اثر رن میں دکھایا تو نے
پتھروں کو بھی تبسم سے رلایا تو نے
مرحبا مرحبا صد مرحبا ہمت تیری
مامتا آگ کلیجے میں لگا دیتی ہے
نیند آتے ہی تیری یاد جگا دیتی ہے
ماں کو سونے نہیں دیتی ہے محبت تیری
یہ وجیہہ شاہ والا یہ بلال سرور
دو کے دونوں تیری دہلیز کے ادنی نوکر
ان کو درکار ہے محشر میں شفاعت تیری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.