Bas Itna Bata Do Mera Abbas Kahan Tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
مقتل میں ہوا کیا یہ سنا اس نے بصد یاس
ہر اک سے یہی پوچھتی تھی مادر عباس
جب قافلہ پہنچا تھا مدینے کے ذرا پاس
کٹتا تھا جگر دل میں ندامت کا تھا احساس
جب گردن شبیر پہ خنجر وہ رواں تھا
بس اتنا بتا دو میرا عباس کہاں تھا
میدان میں بے شیر کو جب لائے تھے شبیر
ننھے علی اصغر کی جو گردن پہ لگا تیر
جب باپ کے ہاتھوں پہ پسر تشنہ دہاں تھا
زہرا کے پسر جان نبی سید والی
اکبر کے کلیجے سے سناں کیسے نکالی
جب خاک پہ دم توڑتا لیلی کا جواں تھا
جب بیبیاں جلتے ہوئے خیموں کے تھیں اندر
جب زینب دلگیر کی چھینی گئی چادر
جب گردن بیمار میں وہ طوق گراں تھا
آقا میرا میدان میں کیوں رہ گیا تنہا
ہاں دودھ نہ بخشوں گی میں یہ کیا کیا بیٹا
زہرا کا پسر خاک پہ جب گریہ کناں تھا
جب شام غریباں میں بھی پیاسے رہے بچے
جب دختر شبیر کے لگتے تھے طمانچے
جب اس کا جگر کرب یتیمی سے تپاں تھا
عابد کو لئے پھرتی تھی جب زینب مضطر
جب آگ لگائی گئی چھینا گیا بستر
پھیلا ہوا جب شام غریباں کا دھواں تھا
یہ سن کے کیا شکر مگر پھر بھی ہے احساس
اب تک یہ قمر پوچھتی ہیں مادر عباس
جب گردن شبیر پہ خنجر وہ رواں تھا
زینب نے کہا اس کو وفا کا تھا بہت پاس
جب ذبح ہوئے بھائی تو زندہ نہ تھے عباس
بن ہاتھوں کے تھا غیرت الیاس کا لاشہ
ساحل پہ تڑپتا رہا عباس کا لاشہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.