Bayan Karta Hoon Zindan Mein Kya Qayamat Thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Reza Abbas Zaidi
بیان کرتا ہوں زنداں میں کیا قیامت تھی
غریب بابا سے جس دم غریب بیٹی ملی
وہ اپنے بابا کے سر سے لپٹ کے رونے لگی
تڑپ کے لی جو سکینہ نے آخری ہچکی
کلیجہ پھٹتا ہے کیسے سناؤں وہ منظر
رکھے تھے بیٹی نے رخسار باپ کے منہ پر
اندھیری قید میں پھر کیا ہوا سنو آگے
بہن کو دیکھا جو بابا کے سر سے لپٹے ہوئے
تڑپ کے بالی سکینہ کے پاس آ پہنچے
جو نبض دیکھی تو سجاد نے کہا رو کے
اٹھا رہی تھی جو غم اب وہ تھک گئی غم سے
پھوپھی ہماری سکینہ بچھڑ گئی ہم سے
لرز رہا تھا وہ زندان آہ و گریہ سے
یہ بولے عابد مضطر غریب زہرا سے
چھڑاؤں کیسے میں سر آپ کا سکینہ سے
ملی ہے کتنے دنوں بعد اپنے بابا سے
بہت غریب ہوں یہ غم اٹھا نہ پاؤں گا
بہن کی گود سے میں سر چھڑا نہ پاؤں گا
سر حسین چھڑایا جو یاعلی کہہ کر
کہا سکینہ سے تم پر سلام اے خواہر
نہ جانے کتنے ہیں احسان آپ کے مجھ پر
یہ بھائی کیسے اتارے گا قبر کے اندر
یہ دیکھو جکڑا ہے زنجیر میں ہمارا بدن
تمہارا لاشہ نہ بھائی سے اٹھ سکے گا بہن
ستمگروں نے جو کرب و بلا میں باندھی تھی
گلے میں ہوگئی پیوست ہائے وہ رسی
چھنی تھی بالیاں ہیں کان آج بھی زخمی
ستم کی حد یہ ہوئی آپ مر گئیں پیاسی
عیاں ہیں چہرے پہ اب تک نشاں طمانچوں کے
چھپاؤں کیسے بھلا میں یہ نیل گالوں کے
وہ راہ شام وہ غربت بھلاؤں میں کیسے
اک ایسا موڑ تھا غازی کا سر تھا نیزے پہ
جب انکے سامنے لاکر پکڑ کے بالوں سے
طمانچے مارے تھے ظالم نے تم کو ہنس ہنس کے
لعین کہتا تھا عباس اب نہ آئے گا
نہیں ہے کوئی جو دروں سے اب بچائے گا
پکاریں لاش سکینہ پہ زینب مضطر
یہ کربلا میں قیامت گزر گئی تم پر
پھوپھی کے ساتھ کھڑی دیکھتی رہی منظر
چلایا بھائی کے سوکھے گلے پہ جب خنجر
کہا یہ بھائی نے دو میرا ساتھ اے زینب
رکھو سکینہ کی آنکھوں پہ ہاتھ اے زینب
پھوپھی بھتیجے سے کہتی تھیں مت کرو فریاد
تمہارا ساتھ میں دیتی ہوں سید سجاد
پڑی ہے ہم پہ قیامت سے بھی بڑی افتاد
تمہاری طرح میرے ہاتھ بھی نہیں آزاد
ہے اب یہ شام کا زندان ہی وطن اس کا
یہی جلا ہوا کرتا ہے اب کفن اس کا
کہا یہ ثانیء زہرا نے بیبیوں آؤ
جنازہ بالی سکینہ کا ساتھ اٹھواؤ
جو اپنے بابا کو روتی تھی اس کو دفناؤ
نہیں ہے پانی تو تربت پہ اشک برساؤ
وہ رات آئی تھی ذیشان اور رضا کیسی
لحد میں سو گئی بیٹی غریب زہرا کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.